دال میں کچھ تو کالاتھا۔ ۔ ۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے ووٹوں سے بھرے چار تھیلے ”لاپتہ “ ہوگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزامات کے بعد انتخابی عملے نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے ووٹوں سے بھرے چار تھیلے غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایا ت جاری کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128اور130کے دو دوپولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں سے بھرے چار تھیلے گم ہوگئے ہیں جس کی تصدیق 128کے پریذائیڈنگ افسر سید علی عمران اور 130کے انجم رضاسید نے بھی کی تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ چاروں تھیلے سیشن کورٹ نہیں پہنچ سکے ۔ انتخابی عملے نے سارے معاملے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو آگاہ کردیا جس پر ڈی سی او لاہور اور پولیس کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دھاندلی اور انتخابی نتائج روکے جانے کی باتیں گذشتہ رات سے سامنے آرہی ہیں