Zarvan
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 28, 2011
- Messages
- 54,470
- Reaction score
- 87
- Country
- Location
اسکاٹ لینڈ یارڈ کو مطلوب ڈاکٹر عمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کے بارے میں حتمی فیصلہ دو روز میں کرلیا جائے گا
15 مارچ 2015
اسلام آباد (قدرت نیوز)عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان کے بارے میں تمام تر تفصیلات اسکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کرنے کے بارے میں حکومت حتمی فیصلہ آئندہ دو دنوں میں کر لے گی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ماضی قریب میں وزارت داخلہ سے معلومات مانگی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے دورئہ برطانیہ میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔ وطن واپسی کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کو مطلوب سوالات کے جوابات تحریر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ متعلقہ حکام نے دونوں ملزمان 29 سالہ محسن علی اور 34 سالہ کاشف خان کے اُنگلیوں کے نشانات اور ڈی این اے حاصل کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تازہ تصاویر اور نادرا سے ان کے بارے میں معلومات کے حوالے سے سوانحی خاکے بھی مرتب کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب یہ ایشو اعلیٰ ترین حکومتی شخصیت کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اسکاٹ لینڈ یارڈ کو معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے قطعی فیصلہ کرے گی۔ رابطہ کرنے پر وزارت داخلہ کے پی آر او عدیل ستار اور وزیر داخلہ کے پرسنل اسٹاف میں شامل ایس پی ساجد کیانی نے اس نمائندے سے بات کی لیکن خبر کے حوالے سے سرکاری موقف دینے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کراچی سے ایک رُکن قومی اسمبلی نے کسی اور ملک کے آدمی کو عمران فاروق کے قتل کا انتظام کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی
According to latest reports Government will decide about handing over Imran Farooq murderers along with data collected from them to UK government mainly Scotland yard. If they do this than it can result in arrest of Altaf Hussain on charges of murder of Imran Farooq.
@Horus @Oscar @Imran Khan @nair @Areesh @Slav Defence @balixd @Rafi