What's new

اردو ہے جس کا نام

.
qarabat ya qurbat? o_O
قرابت = Relationship
قربت = Proximity

علامہ محمد اقبال صاحب کا اقبال بلند ہو.فرماتے ہے

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی، اولاد بھی ، جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ

شمشیر ہی کیا نعرہ ے تکبیر بھی فتنہ

@SherDil .. @friendly_troll96
بھائی . یہ شعر اقبال کا نہیں ہے .
 
. .
ہا ہا ہا ..... میری شاعری سے انتہا کی دوری آخر اپکڑی ہی گی .
کوئی بات نہیں بھائی. یہ لڑی صرف اردو کو اس فورم پرفروغ دینے کے لئے کھولی گئی ہے .
 
.
اردو ہے جس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داؔغ
سارے جہاں میں دُھوم ہماری زباں کی


پاکستان ڈیفنس فورم کے صارف و قاری کی حیثیت سے مجھے اپنی قومی زبان اردو سے متعلق کوئ فورم یا تھریڈ نہیں دکھائ دیا۔ اس ضرورت کو محسوس کر کے میں نے یہ تھریڈ شروع کیا۔ اردو زبان سے ہماری لا تعلقی نے ہمیں اپنی تاریخ اور ماضی سے بھی دور کر دیا ہے۔اس لیے آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اپنی قومی زبان کی ترویج و ترقی کے لیے برائے مہربانی صرف اردو میں ہی اپنے مدعا اور خواہشات کا اظہار کریں۔

اردو زبان سے متعلق اپنے احساسات، اشعار یا پیراگراف کی صورت میں شائع کریں۔
میری موڈز سے بھی درخواست ہے کے اردو سے متعلق تھریڈ کو چپکا دیا جائے۔

As a user of PDF i didn't find any thread or forum about our National Language Urdu. I have started this thread to promote our National Language as we are going away from it day by day. I request all my friends of PDF is to please use Urdu language at-least in this thread to promote and represent our National Language on this forum.
So here is Everything for URDU

I request the mods to please stick the thread.
Great effort

Yes
 
.
سِحرعرب، فسونِ عجم بیچئے حضور
بازارِ منفعت ہے، قلم بیچئے حضور


انبوہِ مفلساں کو قناعت کے نام پر
افسانۂ وجود و عدم بیچئے حضور


مشکل نہیں مداوا غمِ روزگار کا
نامِ خدا، خدا کی قسم بیچئے حضور


تعمیر کیجئے کسی قاتل کا مقبرہ
حوریں فروخت کیجے، ارم بیچئے حضور


مسلم پھنسے تو اس کو خدا بیچ دیجئے
ہندو پَٹے تو اس کو صنم بیچئے حضور


میلاد ہو تو بیچئے نعلین مصطفیٰ ﷺ
مجلس ہو تو حسینؑ کا غم بیچئے حضور


غُبّارے بیچنا بھی کوئی کام ہے بھلا
مومن اگر ہیں آپ تو بم بیچئے حضور


عارف امام


 
.
jj.jpg
 
. . . . . . . . .

Country Latest Posts

Back
Top Bottom