Devil Soul
ELITE MEMBER
- Joined
- Jun 28, 2010
- Messages
- 22,931
- Reaction score
- 45
- Country
- Location
پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ایئرشو میں دھوم مچا دی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
پاکستانی طیارے کی پہلی پرواز کے بعد ہی غیرملکی آرڈر مل گیا جس کے بعد طیارے 2017 میں ایکسپورٹ کئے جائیں گے۔ فوٹو : اے پی پی/فائل
پیرس: پاکستانی انجینئرز کا جادو سر چڑ کر بولنے لگا، پیرس ایئرشو میں شرکت کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی پہلی ہی پرواز کے بعد اس کا آرڈر بھی مل گیا۔
پیرس ایئرشو کے دوران پاکستانی میں تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 نے کامیاب فضائی جوہر دکھائے تو اس کا پہلا آرڈر بھی مل گیا اس حوالے سے وہاں موجود پاک فضائیہ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں اور 2017 میں یہ طیارے فراہم کئے جائیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاہدہ کس ملک کے ساتھ اور کتنے طیاروں کا ہوا ہے البتہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ایشین ملک کے ساتھ کیا ہے۔
ائیرکموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پیرس ایئرشو اچھا مقام ہے جہاں فرنچ ممالک کو اس کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے جب کہ دیگر 11 ممالک نے پاکستانی لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی لی ہے۔
واضح رہے کہ پیرس ایئرشو میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 تھنڈرطیارے حصہ لے رہیں ہیں جن میں ایک طیارہ فضا میں جوہر دکھا رہا ہے جب کہ دوسرا ڈسپلے اور تیسرا ریزرو کے طورپرشامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف 17 تھنڈرمتحدہ عرب امارات ، چین اور ترکی کے ائیر شو میں بھی اپنی صلاحیت دکھا چکا ہے۔