Fine, but who gave Imran Khan authority to act like a dictator?
India army soldier should be in custody of army, where he should be debriefed in systematic manner.
Why the hell Imran Khan is micro managing army's operations like field marshal?
Should i believe, Imran has been issuing verbal orders to army officers and telling them to bypass all process and procedures.
جینیوا کنونشن پر دنیا کے تقریبا ً تمام ممالک دستخط کرچکے ہیں اور خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جنیوا معاہدے کے مطابق دو ممالک کے درمیان جاری مسلح جنگ یا چپقلش میں اگر ایک ملک کا کوئی فوجی دوسرے ملک کے قبضے میں آجائے تو وہ نہ صرف اس کے ساتھ بہتر سلوک کا پابند ہوگا، بلکہ اس ملک کے پاس تفتیش کے اتنے بھی اختیارات نہیں ہوں گے کہ وہ اس قیدی سے جنگی معاملات حاصل کرسکے۔ جنیوا معاہدے کے مطابق ایک قیدی صرف اپنا نام، رینک، سروس نمبر اور بٹالین کے بارے میں ہی بتا سکتا ہے اور اس سے زیادہ اس سے پوچھا نہیں جاسکتا۔
اسی معاہدے کے تحت جنگی قیدی کو فوری طور پر واپس کرنا بھی شامل ہے، انکار کی صورت میں قید رکھنے والے ملک کے خلاف بین الاقوامی طور پر سفارتی ، معاشی اور جنگی دباؤ بھی ڈالا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ یہ شرائط جنگی قیدیوں پر اپلائی ہوتی ہیں، جاسوسوں پر نہیں۔ اس لئے نندو کیلئے تو جنیوا کنونش مددگار ہوسکتا ہے، کلبھوشن کیلئے نہیں۔
نئی دہلی نے کل ہی پاکستانی حکومت سے جنیوا معاہدے کے تحت اپنے پائلٹ کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔
اس تناظر میں دیکھا جائے تو نندو کو آج نہیں تو کل رہا ہونا ہی تھا، لیکن عمران خان نے سفارتی محاذ پر ایک مرتبہ پھر ماسٹر سٹروک کھیل کر نندو کی رہائی کا اعلان کردیا، باوجود اس کے کہ ہمیں اسے رہا کرنا ہی تھا لیکن اب ساری دنیا بشمول بھارتی تجزیہ نگار بھی اسے پاکستان اور عمران خان کی اخلاقی فتح قرار دے رہے ہیں اور بھارت اور مودی کی سبکی سمجھ رہے ہیں۔
اس سارے کھیل مِں ہم نے کیا کھویا؟
بھارتی جہاز لائن آف کنٹرول کراس کرکے چار کلومیٹر اندر آئے، ہمارے تیرہ درخت شہید کرگئے ۔ ۔ ۔
اس سارے کھیل میں ہم نے کیا پایا؟
دنیا کو دکھا دیا کہ جنگ میں پہل بھارت کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دو بھارتی طیارے تباہ کردیئے، ان کا پائلٹ گرفتار کردیا اور پھر اسے چائے پلا کر ساری دنیا میں اس کا انٹرویو چلا دیا جس سے بھارتی فوج نفسیاتی طور پر دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ ۔ ۔ اور آخر میں کمال مہربانی کرتے ہوئے اسے مراثیوں کا منڈا سمجھ کر آزاد بھی کردیا اور دنیا سے داد بھی وصول کرلی۔
اللہ کی مہربانی سے آج پاکستان نے وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو شاید پچھلے تیس برس میں بھی ہم نے حاصل نہیں کیا تھا ۔ ۔ ۔
بھارت کو سبق مل چکا، اگر اس نے دوبارہ شرارت کی تو اسے ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑے گی۔
Edited: Copied