شادی سے پہلے
بیٹی :
پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔
باپ :
کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔
سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ عورتیں کرتی ہیں، یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ہے۔
شادی کے بعد :
بیوی :
میں کھانا گرم نہیں کروں گی
شوہر :
تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔
میں تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں اور تم میری ضروریات پوری نہیں کرسکتی تو ٹھیک ہے پھر مجھے بھی تمہاری ضرورت نہیں۔
طلاق کے بعد :
(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے ہوئے)
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
باپ کے مرنے کے بعد :
بھائی :
دیکھو میری بہن!
میں اب فیملی والا ہوں، میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی،
تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔
نوکری کی تلاش میں :
دفتر والے :
ہمارے پاس ایک فی میل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے، آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں، آپ ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں۔
ڈھلتی عمر :
دفتر والے :
بی بی!
ہم معذرت خواہ ہیں، آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں رہی لہٰذا آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔
ظالم بڑھاپا :
نئی جگہ والا :
محترمہ! آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے، اب میں آپ کو کیا نوکری دوں، اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے.
بینر والی آنٹی :
میرے بچے نہیں ہیں، کوئی نہیں ہے میرا۔
نیو دفتر والا :
اوہ!
چلیں میں آپ کے لئے کچھ کرتا ہوں۔
میرا 20 لوگوں کا اسٹاف ہے،
کیا آپ ان سب کے لیئے کھانا پکا سکتی ہیں ؟
میں آپ کو چھ (6) ہزار روپے ماہانہ دوں گا.
لبرل آنٹی :
صرف چھ (6) ہزار
؟
نیو دفتر والا:
میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، مگر میں مجبور ہوں، میرے پاس اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے۔
بینر والی آنٹی :
ٹھیک ہے۔
مجھے منظور ہے.
اس کی آنکھوں سے آنسو زار زار بہہ رہے تھے
اور سوچ رہی تھی کہ :
کاش !
جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی۔۔!!
لہذا سب بہنوں سے ریکوسٹ ہے اپکا شوہر،اپکا سسُرال اپکے ہاتھ میں اگر اپ کسی کے ساتھ غلط برتاو نہیں کروگے تو کویئ بھی اپسے غلط برتاو نہیں کرسکتا اور اگر کویئ غلط برتاو کریگا بھی تو اسکو ایک نہ ایک دن ضرور مخسوس ہوگا کہ میں غلط ہوں
کچھ کم عقل لڑکیاں شوہر کو اپنا غلام بناکر خود غلام کی بیوی بن جاتی ہے
اور کچھ عقلمند لڑکیاں شوہر کو بادشاہ بناکر خود ملکہ بن جاتی ہے
تنقید والے خضرات اس پوسٹ سے دور رہیں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں اور ہم سب بھی خوش رہنے دیں جزاک اللہ
Sir , qalam utha k na'ay appointment letter p dastaykhat kr dyta to shayd diary uthanay ki nobat na aati ------.