Devil Soul
ELITE MEMBER
- Joined
- Jun 28, 2010
- Messages
- 22,931
- Reaction score
- 45
- Country
- Location
تحریک انصاف کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ – ایکسپریسس اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت تحریک انصاف کے چارحلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کے مطالبے کو پورا نہیں کرتی تو اس کے خلاف عید کے فوراً بعد لانگ مارچ کی صورت میں تحریک چلائی جائے گی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی چیرمین عمران خان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ضرور ہے مگر تحریک انصاف ان کے ساتھ حکومت مخالف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی زیر غور آیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے لئے فوری طورپر 6 ارب جاری کرے، جبکہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے فوزیہ قصوری کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو پارٹی کارکنوں پر مشتمل رضاکار فورس تیار کرے گی جس کےتحت آئی ڈی پیز کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم بھی شروع کی جائے گی۔