View attachment 856188
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہعمران خان کو گرفتار کرنا ملکی مفاد میں ہوگا، نیب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوجائے گا ، ایسا چیئرمین نیب ہو گا جو انصاف کے تقاضے پورے کرے گا اور ادارے کے اندرخرابیاں بھی دور کریگا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا امریکی سازش سے شروع ہونے والابیانیہ نیوٹرل پر آپہنچا، عمران خان بتائیں کہ شہباز شریف کیخلاف کونسے 70 کیسز ہیں؟
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تو دیر نہیں لگائیں گے.
Arresting Imran Khan will be in the interest of the country, Rana Sanaullah Khan Imran Khan and his wife's name to be included in the ECL .
lahore42.tv