اسلام آباد / ملتان: بجلی اور گیس کی چوری میں پنجاب دیگر صوبوں کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گیا جبکہ بلز کی عدم ادائیگی میں سندھ کا پہلا نمبر ہے۔
چوروں کو پکڑنے کا آپریشن جاری ہے، ایف آئی اے نے 100 سے زائدمقدمات درج کر لیے۔ حکومت نے بجلی اور گیس چوروں کو پکڑنے کی ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپی تو ٹاسک فورس کے سربراہ حسین اصغر کی قیادت میں آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ اب تک 100 سے زائد بجلی اور گیس چور پکڑے جا چکے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق وسطی پنجاب کے اضلا ع بجلی اور گیس چوری کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ ورسٹ پرفارمنگ ڈسکوز میں سب سے پہلے سکھر اور حیسکو ہیں۔ لااینڈ آرڈر کی وجہ سے کوئٹہ اور کے پی آتا ہے چوری جہاں زیادہ ہوتی ہے اس میں سینٹرل پنجاب کے ڈسکو ز،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، لاہور ورسٹ کنڈیشن میں ہیں۔
بÙز Ú©Û Ø¹Ø¯Ù Ø§Ø¯Ø§Ø¦ÛÚ¯Û Ù ÛÚº سÙØ¯Ú¾Ø Ø¨Ø¬ÙÛØ Ú¯Ûس ÚÙØ±Û Ù ÛÚº Ù¾Ùجاب Ø¢Ú¯Û – اÛکسپرÛسس اردÙ