What's new

PML | Moonis Elahi 's Political Desk

پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہنگامی سیلابی صورتحال کا خطرہ

67641297_2132803163509743_2165394563567452160_n.jpg





پاکستان میں طوفانی بارشوں سے بالائی علاقوں میں خطرناک فلیش فلڈزاورلینڈ سلائیڈنگ۔پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہنگامی سیلابی صورتحال کا خطرہ۔یہ خطرہ نہ ہوتا اگر کالاباغ ڈیم ہوتا جو اسی پانی سے70 لاکھ ایکڑ فصلیں بھی سیراب کرتا اور3600میگا واٹ سستی بجلی بھی بناتا۔​
 
.
پاکستان کی بلند چوٹیاں، خوبصورت وادیاں، حسین دریا

67288536_2134753829981343_2349672931426041856_n.png



پاکستان کی بلند چوٹیاں، خوبصورت وادیاں، حسین دریا ۔ ۔ ۔ یہ سب پر فضا نظارے ہمارے ہیں۔ سیاحت ان نظاروں کا حسن جا کر نظارہ کرنے کا نام ہے۔ یہاں بے پناہ کوڑا کرکٹ اور جابجا غلاظت چھوڑ جانے کا نہیں۔





Team Moonis Elahi
 
.
پنجاب اسمبلی،سپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیرسرپرستی،پہلے پارلیمانی سال میں کارکردگی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمبر1


67535848_2143313319125394_5744808681577381888_n.jpg



پنجاب اسمبلی،سپیکرچوہدری پرویزالٰہی کی زیرسرپرستی،پہلے پارلیمانی سال میں کارکردگی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمبر1۔ آئینی تقاضوں کے عین مطابق اجلاس, مفاد عامہ کے لئے قانون سازی، ہر سوال کا جواب، ہر تحریک پر ایکشن، ہر نوٹس پر توجہ, نئی اسمبلی بلڈنگ اور مسجد کا بھی جلد افتتاح۔







Team Moonis Elahi










 
.
وفاقی وزیربرائےآبی وسائل کا کالاباغ ڈیم پرازسرنو غور کرنے کا عندیہ۔



67402387_2144744532315606_8291025810458935296_n.png





جلدی کیجئے! وقت بہت کم ہے۔ یہ وقت پاکستان کی62ملین زرعی زمین کو صحرابننےاور 22کروڑ عوام کو بوند بوند پانی کے لیے ترسنے سے بچانے کا ہے۔









Team Moonis Elahi

 
.

دشمن کا خطرناک وار کالاباغ ڈیم فرسٹ لائن آف ڈیفنس

68908130_2175001539289905_7157786650616004608_n.png


پاکستان کےخلاف بھارت آبی جنگ پراترآیا۔ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئےبغیرپیشگی فلڈالرٹ دئیےبھارت نےپاکستانی دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑدیا۔ دشمن کےایسےخطرناک وارکامقابلہ کرنےکےلئےکالاباغ ڈیم ہماری فرسٹ لائن آف ڈیفنس بن سکتاہے۔ وقت ضائع نہ کیجیے!



Team Moonis Elahi









 
. .
نمک حرام بھارت کوپاکستانی نمک کی برآمد فوراً بندکی جائے

70575109_2223472264442832_5205440108655804416_n.jpg




۔بھارت ہمارےکھیوڑہ کانایاب معدنی نمک اونے پونے لیکردنیا کو "ہمالیہ نمک" کے نام سے 200 گنا قیمت پر بیچ رہاہے۔یہ کُھلی بھارتی لوٹ مار توہے ہی مگرآج یہ ہمارے کشمیر کےذخموں پرنمک چھڑکنےکےبھی مترادف ہے۔





Team Moonis Elahi
 
.
بھارتی عدالت نے مودی کومظالم جاری رکھنےکی اجازت دےدی۔

70899392_2225006444289414_1920114530390638592_n.jpg


بھارتی سپریم کورٹ کامودی کومقبوضہ کشمیرمیں”حالات کو معمول“پرلانےکا حکم ۔انسانیت اورانصاف کےچہرےپرایک طمانچہ۔ جس شخص کوکشمیرمیں انسانیت سوزمظالم پرہتھکڑیاں پہنادینی چاہیئں تھیں اسےبھارتی عدالت نے ”حالات معمول“ پرلانے کی آڑھ میں مظالم جاری رکھنےکی اجازت دےدی۔






Team Moonis Elahi




 
.
جو علم کی روشنی سے ہزاروں چراغ جلاتا ہے


72415152_2255803897876335_3905202338192687104_n.jpg


جو علم کی روشنی سے ہزاروں چراغ جلاتا ہے، جو کتاب کی قوت سے قوم بناتا ہے، جو پڑھنا، لکھنا، آگے بڑھنا سکھاتا ہے۔ آئیے 5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے محسن، اپنے استاد کو سلام پیش کریں۔











Team Moonis Elahi
 
.
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

73038917_2282254645231260_8943817464576212992_n.jpg


حالیہ ناکامیوں کے باوجود سرفراز احمد کو بہر حال پاکستان کو دنیا کی نمبرون
T20
کرکٹ ٹیم بنانے کا اعزازجاتا ہے
شائقین کرکٹ سرفراز کی قیادت میں

#ICC
چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں
ہندوستان کو ہرانے کا معرکہ ہمیشہ یاد رکھیں گے



Team Moonis Elahi
 
.
بےضمیر مودی حکومت اور بزدل بھارتی فوج کی گیڈر بھبکیاں

74447422_2298595596930498_7445051410745393152_n.jpg




بھارتی فوجی چیف بپن راوت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات بزدل بھارتی فوج کی کشمیر میں ہزیمت اور پاکستان میں بنی درگت چھپانے کی ناکام کوشش۔

بےضمیر مودی حکومت اور بزدل بھارتی فوج کی گیڈر بھبکیوں سے نہ پاکستان خائف ہو گا اور نہ کشمیری عوام خاموش ہوں گے۔


Team Moonis Elahi

 
.
لاہور میں زیر زمین پانی 2025 تک ختم ہونے کا خطرہ


72966458_2302786363178088_5451980955252162560_n.jpg



لاہور میں زیر زمین پانی 2025 تک ختم ہونے کا خطرہ، چئیرمین پاکستان عدالتی واٹر کمیشن۔ پھر کیا ہو گا۔ سوچا ہے آپ نے؟ پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت اور ہماری اگلی نسلوں کی امانت ہے۔ اس امانت میں خیانت تباہی کو دعوت ہے۔



Team Moonis Elahi
 
.
2025
تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت

74533704_2306041922852532_5256205565532569600_n.png



دشمن پاکستان کا پانی بند کرنے کے درپہ مگر کالاباغ ڈیم مخالفین اپنی بے جا ضد پر قائم۔
2025
تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت، خدانخواستہ ہوئی، تو اس عذاب کے ذمہ دار حقیقت سے انجان یہی مخالفین ہوں گے۔
جاوید اقبال کے آج کے کارٹون کا پیغام۔







Team Moonis Elahi



 
.
کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں اندہوناک آتشزدگی​

75102845_2309818082474916_7429976234450223104_n.png




کراچی ۔ راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں ہونے والی اندہوناک آتشزدگی اور اس سے ہونے والے کربناک جانی نقصان پر جتنا بھی اظہارِ دکھ کیا جائے وہ کم ہے۔ آئیے اس حادثہ کے مرحومین کےلیے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کریں۔​
 
.
پاکستان میں ماحولیات کو نئے تعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے:مونس الٰہی

73209360_2330318283758229_1291731046567510016_o.jpg




موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے
سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے
لاہور (تاریخ11 نومبر 2019) پاکستان میں ماحولیات کوتعلیمی نصاب میں لازمی مضمون بنایا جائے۔ نئے قومی تعلیمی سلیبس میں ہر سطح پر طالب علموں کو موسمی تبدیلی اور اس سے نبرد آزما ہونے کی تعلیم اور عملی تربیت آج فراہم کرنے سے ہی ہم اپنا کل محفوظ اور بہتر رکھ سکیں گے۔ نوجوان نسل کو ماحولیات کی تعلیم ویسے ہی دی جائے جیسے اردو، انگریزی،سائنس وغیرہ کے لازمی مضامین کی دی جاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز پاکستان کی ماحول دوست و آگاہی مہم پر ٹیم لیڈر ایکو فرینڈ زرضوان ممتاز علی سے تفصیلی بریفنگ کے بعد کیا۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں ماحول کی بہتری اور موسمی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے اہم ترین عملی اقدامات اور پالیسی سازی کی ہے۔ اس امر کے معترف نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ بین الاقوامی ادارے بھی ہیں۔ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے ایکو فرینڈز گوجرانوالہ کی اپنے شہر کے تعلیمی اداروں میں بے مثال ماحول دوست و آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور ٹیم کو مبارک باد دی۔ بریفنگ میں احمد فاران خان، سید شاکر حسین شاہ اور شمائل عباس بھی موجود تھے۔​
 
.

Pakistan Affairs Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom