What's new

Pakistan Tourism: Information Desk

خانپور ڈیم پرتمام واٹر سپورٹس ایکٹیوٹی مکمل طور پر سیل کر دی گئی ہیں
سیاح حضرات سفر سے پہلے انفارمیشن ضرور حاصل کریں
1730207638067.jpeg

 
درہ بابوسر گلگت بلتستان کی سیاحتی لحاظ سے بہت ہی اہمیت کے حامل ہے یہاں سے روزانہ کے بنیاد پر ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح سفر کرتے ہیں ۔
گزشتہ سالوں کی بنسبت اس سال فارنرز کا ریشو گلگت بلتستان کو دیکھنے کے لئے بہت ہی زیادہ رہا ہے اور اس وقت بھی بہت زیادہ ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے بلکہ پاکستان کا ایک اہم امیج بھی ان کے ساتھ چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے اور بہت سارے فارنرز آنے پر خود مجبور ہو جاتے ہیں۔
یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے شاہراہِ قراقرم جگہ جگہ کام کی وجہ سے روک روک کر انسان کو ذہنی مریض بنا دیتے ہیں اور ہر جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہے جس سے نہ صرف انسان کو تھکاوٹ ہوتی ہے بلکہ اس روڈ پر دوسری دفعہ سفر کرنے کا انسان سوچتا بھی نہیں ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اگر تھوڑی سی توجہ درہ بابوسر پر مرکوز کرئے تو میں سمجھتا اس روڈ کو دسمبر تک تو آسانی سے بحال رکھا جاسکتا ہے گزشتہ روز بابوسر ٹاپ پر 18 انچ کی قریب برف پر چکی تھی اس وقت سوائے ایک موڑ کے باقی روڈ سے برف پگل کر صاف ہو گی ہے اب اس ایک موڑ کی وجہ اس روڈ کو بند کر کے سیاحت کو کیو تباہ کر رہے ہو؟
گلگت بلتستان کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ کوئی ایک عاد بلڈوزر سے اس روڈ کی صفائی کرائی جائے تاکہ گلگت بلتستان کی سیاحت بھی متاثر نہ ہو اور مقامی لوگوں کو روزگار کا مواقع بھی ضائع نہ ہو

1730287940405.jpeg
 
Back
Top Bottom