What's new

Pak Army Lt.Col Abducted and Reportedly Martyred by BLA in Balochistan

. . . .
Serving.
The dead body has been recovered from a nearby dam.
That is disastrous now we will see how the army reacts we have lost many officers and jawans just this year alone rude awakening for the armed forces when you sit idle you get hurt. May Allah give the departed soul a high place in Jannah.
 
. .

کرنل لئیق: ڈی ایچ اے کوئٹہ کے مغوی افسر کی ہلاکت کی تصدیق، ساتھی کی تلاش جاری​

  • محمد کاظم​
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ​
14 جولائی 2022، 10:06 PKT
اپ ڈیٹ کی گئی 20 منٹ قبل​
فائل فوٹو

پاکستان میں عسکری ذرائع نے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لئیق مرزا کو ان کے ایک ساتھی سمیت منگل کی شب زیارت اور کوئٹہ کے درمیان واقع ورچوم کے علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔
شدت پسند بلوچ تنظیم بی ایل اے نے جمعرات کی صبح ایک بیان میں لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ فوجی افسر ان کی تحویل میں ہیں جبکہ اس بارے میں تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ کرنل لئیق کی ہلاکت کیسے ہوئی۔
عسکری ذرائع نے بی بی سی اردو کی فرحت جاوید کو بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے ساتھ اغوا کیے جانے والے شخص ان کے رشتہ دار ہی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جاری بیان میں مغوی افسر کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آرمی افسر کے اغوا اور انھیں ہلاک کرنے کا مقصد دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔​

اغوا کی واردات کہاں پیش آئی؟​

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز حکومت بلوچستان کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے واقعے کے بعد جاری بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اغوا کا یہ واقعہ ضلع زیارت کے علاقے ورچوم میں پیش آیا۔
سرچ آپریشن

،تصویر کا ذریعہAFP​
،تصویر کا کیپشن
فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا​
مواد پر جائیں
پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین
ڈرامہ کوئین
’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا
قسطیں
مواد پر جائیں
بعض اطلاعات کے مطابق منگل کی شب نو بجے مسلح افراد زیارت اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں کو روک رہے تھے۔ انھی میں لیفٹیننٹ کرنل لئیق اور ان کی فیملی کی گاڑی بھی شامل تھی۔
ان کی گاڑی کو روکنے کے بعد ڈی ایچ اے کے افسر کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ان کے خاندان کے افراد کو چھوڑ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان انھیں اس راستے سے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے جو کہ مانگی ڈیم کی جانب جاتا ہے۔
اس واقعے کے بعد فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھوں نے مغوی کے خاندان کو زیارت پہنچانے کے انتظامات کیے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
جب حکومت بلوچستان کی ایک اعلیٰ شخصیت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ اے کے افسر سمیت دو افراد کو اغوا کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے دوسرے شخص ڈی ایچ اے افسر کے ساتھی تھے جو ان کے ساتھ ہی سفر کر رہے تھے۔ اغوا ہونے والے دوسرے فرد کی شناخت کے حوالے سے تاحال سرکاری حکام کی جانب سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور سیاحوں کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
،تصویر کا کیپشن
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیارت کے علاقے ورچوم سے سیاحوں کے اغوا کا نوٹس لیا گیا ہے
وزیراعلیٰ نے زیارت سمیت بلوچستان کے تمام سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور بلوچستان ہاشم غلزئی سے ملاقات میں کہا ہے کہ معاملے کے حل تک انتظامیہ کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
مشیر داخلہ نے ایک بیان میں اس واقعے کو صوبے میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش قررا دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں لیکن بہت جلد اس معاملے کو حل کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرنل حبیب: پاکستانی فوج کے سابق افسر جن کی نیپال میں گمشدگی آج بھی ایک معمہ ہے
ریاست پاکستان کی کوششوں کے باوجود بلوچ نوجوان عسکریت پسندی کی جانب مائل کیوں ہو رہے ہیں؟
اختر مینگل کے 6 نکات جن کا حل ڈھونڈنے میں ہر حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے

زیارت کہاں واقع ہے؟​

زیارت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرق میں واقع ہے۔ زیارت کا شمار بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں دنیا میں صنوبر کے قدیم جنگلات میں سے ایک بڑا جنگل بھی واقع ہے۔
اہم سیاحتی مقام ہونے کے باعث لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد عید اور دیگر تعطیلات میں سیر و سیاحت کے لیے اس علاقے کا رخ کرتی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ عمومی طور پر زیارت کا شمار بلوچستان کے نسبتاً پرامن علاقوں میں کیا جاتا ہے لیکن ماضی میں یہاں چند پرتشدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی ریزیڈینسی پر حملے کا واقعہ بھی شامل ہے۔
جون 2013 میں اس ریزیڈینسی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
زیارت سے متصل ضلع ہرنائی میں بدامنی کے کئی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔​


 
. . . . .
inna lillahi wa inallah-e-raji'oon,

but why was he without security

The fact is the people of this country are more corrupt than its leaders so I would take your morale advice with a ton of salt.

The people of Pakistan sell their Izzat, Sovereignty, and Shame, every night then go to sleep like nothing happened so it's a bit rich seeing the same lanatis rally for the justice you idiots deserve God's plague.
dont bring your hate for pakistani people here not everyone is a sellout please
 
Last edited:
. .
By who?, other then a common soldier I don’t think many have any love for the army.

The top brass remains committed and essentially have everything in common with a common soldier.

Every populist dreams of absolute power and gets disillusioned when met with discipline offered by PA.
 
.

Inna LILLAH e wa Inna ELLAIH e raji’oon.

Stop bringing political gobshite in such threads I've already had enough of fuckwits insulting martyrs on Twitter this is hurting our armed forces. What has this God-forsaken country come to?

Your anger and frustration is misplaced.

How is it even possible not to bring political gobshite in such threads when it’s all about Politics & politics alone ?

Haven’t the armed forces hurt the people more than enough ?

This God-forsaken country has come to DHA.
 
.

Country Latest Posts

Back
Top Bottom