>Secular<
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Apr 12, 2021
- Messages
- 76
- Reaction score
- -2
- Country
- Location
لاہور: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ میں تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم آفیسر کو ہی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغواء کرنے کے بعد زیادتی کرنے کی کوشش کی، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ۔
مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کے لیے لیڈی سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھی، پولیس کے مطابق تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کار سوار ملزم نے مبینہ طور پر جینڈر کرائم آفیسر کو اسلحے کے زور پر اغواء کیا، ملزم نے چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے جا کر لیڈی سب انسپکٹر کو اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق اس دوران ملزم لیڈی سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، واقعے کے بعد لیڈی سب انسپکٹر کو ملزم موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جینڈر کرائم آفیسر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ پولیس آفیسر کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، تھانہ سٹی میں اغواء، تشدد اور زیادتی کرنے کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Crime/618300/