Follow along with the video below to see how to install our site as a web app on your home screen.
Note: This feature may not be available in some browsers.
Abe kiya sitthya geya hai kiya? namoone reported for trolling.
Kiya teer Mara hai?کراچی ۔۔۔7دسمبر 2014ء
سندھی ثقافت کے دن پر متحد ہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں سندھی ٹوپی اجرک دن عظیم الشان طریقے سے منایا گیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اور کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے سندھی کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سندھی ٹوپی، اجرک پہن کر سندھ کے لوک گیتوں پر والہانہ رقص کیا، تقریب میں جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام شرکاء میں سندھی ٹوپی اور اجرکیں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پرایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق احمد منگی،ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، سید شاکر علی ،عارف خان ایڈوکیٹ، اسلم خان آفریدی ، توصیف خانزادہ ، حق پرست اراکین اسمبلی کشور زہرہ ، ہیر سوہو، ناہید بیگم ،ایم کیو ایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی و دیگر تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران،سندھی دانشوروں، فنکاروں ، گلوکاروں اور سندھی کارکنان و عوا م نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ثقافتی دن کے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی تہذیب اور تمدن 5ہزار سال قدیم ہے ،آج ثقافتی دن پرلال قلعہ گراؤنڈ میں ملک کی تمام لسانی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنا ب الطاف حسین چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والی تمام ثقافتوں کا احترام ہو اور ہم ایک دوسرے کی ثقافت کو نہ صرف احترام کریں بلکہ اس کو محبت و اپنائیت کے ساتھ ان کے دن منائیں بھی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت سندھ میں آئی تو وہ سندھ کے عوام میں آپسی محبتوں کی ایسی روایت ڈالے گی کہ سندھ سے کبھی یہ پیغام نہیں مٹ سکے گا،انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کے وسائل کو انصاف، محبت اور ایمانداری کے ساتھ استعمال اور تقسیم کیا جائے تو سندھ کا نام دنیا بھرمیں روشن ہوگا اور آج کا دن کو منانے کا مقصد سندھ کے تمام عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنا اور سندھ کو تقسیم کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اور ہم سندھ کو اسی وقت ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکیں گے جب یہاں بسنے والے تمام زبانوں کے افراد متحد ہوں گے ،نائن زیرو پر سندھی ثقافت کا دن ملک بھر کے عوام کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ سندھ کی ثقافت یہاں بسنے والے تمام افراد کی مشترکہ تہذیب ہے اور یہ محبت کی ثقافت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں فساد اور تفریق برپا کرنے کی خواہش رکھنے والے عناصر اب کسی طور کامیاب نہیں ہوں گے۔ اشفاق منگی نے شرکاء کو جناب الطاف حسین کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین سندھ دہرتی کے بیٹے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سندھ دھرتی اور سندھی ثقافت کے تحفظ کیلئے کوششیں کی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر اایم کیوایم کو اگر سندھ حکومت ملی تو وہ صرف سندھی ثقافت کی نہیں بلکہ سندھ کے ایک ایک کونے کی حفاظت کریں گے ، جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج سندھ میں بسنے والے تمام قومتیوں کے عوام متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے امن کے پیغام کے داعی ہیں اور اس پیغام کو پاکستان کے کونے کونے اور دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ میں وسیع رقبے پر خوبصورت پنڈال ترتیب دیا گیا تھا جس میں نصب مرکزی اسکرین پر ’’ سند ھ میں بسنے والے تمام بہنوں اور بھائیوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے ثقافتی دن کی مبارکباد ‘‘تحریر تھا اور خوبصورت انداز میں موہنجو دڑو ، سندھی ٹوپی اور اجرک کو ملا کر سندھ کی ثقافت کو بھر پورانداز میں اجا گر کیا گیا تھاجبکہ اسکرین کے دونوں جانب سندھی اجرکوں سے دیوار تشکیل کی گئی تھی اور پنڈال کے اندر و باہر کراچی کے مختلف گوٹھوں کی جانب سے سندھی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے بینر ز نصب کئے گئے تھے ۔ا س موقع پر شرکاء سندھی ٹوپیاں اور اجرکیں پہنے ہوئے مسلسل ڈھول ، تاشے اور باجوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے اور بالخصوص مشہور رقص ’’لیوا ‘‘ بھی پیش کیا گیا ۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اورجناب الطاف حسین کی سندھی ٹوپی ، اجرک اور لباس زیب تن کی ہوئیں خوبصورت تصاو یر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔اس موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ میں سندھی ثقافت کے مختلف رنگ واضح نظر آئے۔
View attachment 162085
Teer tou PPP walon ka haiKiya teer Mara hai?