darkinsky
BANNED
- Joined
- Oct 4, 2010
- Messages
- 10,754
- Reaction score
- -2
- Country
- Location
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلقہ نگر پارکر ، گوٹھ گوڑھی ، تعلقہ اسلام کے گوٹھ مووا کھیراج ، چیلر ولیج ایم کیوایم پاڑہ اور مٹھی شہر میں تھر کے قحطہ زدہ عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کیمپس لگائے گئے اور متاثرین میں وافر مقدار میں راشن تقسیم کیا گیا
Posted on: 19/03/2014

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کی میڈیکل ٹیم کے ارکان بھی تھر کے دور دراز علاقوں سے متاثرہ مریضوں کو لیکر طبی کیمپس پہنچے
طبی کیمپوں میں مجموعی طور پر ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور بھاری مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں
تھر ۔۔۔19، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر کے قحط زدہ مختلف علاقوں کے عوام کو علاج ومعالجہ کی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلقہ نگر پارکر ، گوٹھ گوڑھی ، تعلقہ اسلام کوٹ کے گوٹھ مووا کھیراج ، چیلر ولیج ایم کیوایم پاڑہ اور مٹھی شہر میں طبی کیمپس لگائے گئے جہاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے نے مجموعی طور پر قحط سے متاثرہ ہزاروں نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں ۔طبی کیمپس صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے جن پر قحط سے متاثرہ تھر کے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا ہجوم دکھائی دیا ۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کی میڈیکل ٹیم کے ارکان بھی تھر کے دور دراز علاقوں سے متاثرہ مریضوں کو لیکر طبی کیمپس پہنچے جو ایم کیوایم ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو تشکر بھری نگاہوں سے دیکھ رہے تھے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعا گو تھے ۔ ایم کیوایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین یاور فیصل ، عظیم دانش ، آفتاب سومرو ، بلوچستان کمیٹی کے رکن محمد علی بروہی نے طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقاتیں کرکے ان سے طبی سہولیات کی فراہمی کی تفصیلات معلوم کیں ۔ انہوں نے طبی کیمپ پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مصیبت زدہ اور قحط سالی کا شکار عوام کی بلاتفریق امداد اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی مسلسل جاری رکھ کر ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا گیا ہے کہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے تھر کے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں میں راشن بھی وافر مقدار میں تقسیم کیا ۔