What's new

چپلی کباب خیبر پختونخوا کی پہچان

ghazi52

PDF THINK TANK: ANALYST
Joined
Mar 21, 2007
Messages
102,926
Reaction score
106
Country
Pakistan
Location
United States
چپلی کباب خیبر پختونخوا کی پہچان

_91520320_kabab4.jpg

Image captionپشاور اور اس کے آس پاس واقع علاقوں کے کھانوں کا ذکر ہو اور سب سے پہلے چپلی کباب کا نام ذہن میں نہ آئے یہ ممکن ہی نہیں
٭کھانوں کے بارے میں بی بی سی اردو کی سیریز کی چوتھی قسط صوبہ خیبر پختونخوا کی پہچان کہے جانے والے چپلی کباب کے بارے میں ہے۔ اس سیریز سے متعلقہ تحریریں اور ویڈیوز ہر ہفتے بدھ کو ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔

پاکستان کے کچھ چھوٹے بڑے شہر اپنے روایتی لذیذ کھانوں اور منفرد پکوانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور ان میں سے کچھ کی پہچان ہی وہ پکوان بن گئے ہیں۔

پشاور اور اس کے آس پاس واقع علاقوں کے کھانوں کا ذکر ہو اور سب سے پہلے چپلی کباب کا نام ذہن میں نہ آئے یہ ممکن ہی نہیں۔

چپلی کباب جسے صوبے کی روایتی خوراک بھی کہا جاتا ہے عام طور پر گائے یا بیل کے گوشت کے قیمے میں مخصوص مصالحہ جات ملا کر بنایا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے چپلی کباب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں گائے یا دنبے کی تازہ چربی کا استعمال بھی ہوتا ہے اور بعض علاقوں میں اس کے لیے خصوصی طور پر دنبے کی چرخی (لم) کی چربی استعمال کی جاتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے چپلی کباب کے اپنے الگ الگ ذائقے کی وجہ سے مقبول ہیں لیکن نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ کے چپلی کبابوں کو اپنے مخصوص ذائقے کے باعث ایک خاص مقام حاصل ہے۔

_91524304_kabab-1.jpg

Image captionچپلی کباب خیبر پختونخوا کے عوام کی پسندیدہ خوراکوں میں سے تو ہے ہی لیکن اب یہ پشتونوں کی ایک ثقافتی نشانی بھی بنتی جا رہی ہے
تاروجبہ بنیادی طور پر ایک دیہاتی علاقہ ہے لیکن یہاں کے چپلی کباب کی مانگ نے اسے گاؤں کو کھانے پینے کے شوقین افراد کی ایک مستقل منزل بنا دیا ہے۔

پشاور سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر جی ٹی روڈ پر واقع اس چھوٹے سے بازار میں چپلی کباب کی پانچ دوکانیں قریب قریب قائم ہیں جہاں دن رات لوگوں کا رش رہتا ہے۔

مرکزی شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ مسافروں کا ایک عارضی پڑاؤ بھی ہے جبکہ اس کے علاوہ لوگ یہاں خصوصاً چپلی کباب کھانے بھی آتے ہیں اور روایتی ماحول میں چارپائیوں پر بیٹھ کر ان کا مزا لیتے ہیں۔

تاروجبہ میں واقع ایک کباب ہاؤس کے مالک نسیم گل نے بتایا کہ' ہم روزانہ ایک یا دو بیل ذبح کرتے ہیں اور تقریباً چار من تک کباب فروخت ہوتے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ چپلی کباب اس صوبے کی پہچان بن چکے ہیں اور اب یہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ممالک بھی جاتے ہیں جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک قابل ذکر ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے لوگ روزانہ چالیس سے پچاس کلو چپلی کباب ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

_91524310_kabab3.jpg

Image captionتاروجبہ بنیادی طور پر ایک دیہاتی علاقہ ہے لیکن یہاں کے چپلی کباب کی مانگ نے اسے گاؤں کو کھانے پینے کے شوقین افراد کی ایک مستقل منزل بنا دیا ہے
چپلی کباب کو ایک گرم خوراک سمجھا جاتا ہے لیکن موسم سے قطع نظر ان دکانوں پر سارا سال ہی رش رہتا ہے۔

ان کے بقول 'سردیوں میں تو ہماری مارکیٹ میں اتنا رش ہوتا ہے کہ مشکل ہی سے کباب پورا ہوتا ہے اور ہمارے پاس بعض اوقات جگہ کم پڑجاتی ہے اور کبھی کبھی تو لوگوں کو کباب کھائے بغیر بھی جانا پڑتا ہے۔'

ایک عام شخص عموماً آدھا کلو کباب کھاتا ہے لیکن یہاں آنے والے کچھ افراد ایک وقت میں دو کلو تک کباب کھا جاتے ہیں۔

تاروجبہ میں چپلی کباب کھانے کے لیے آنے والے علی حیدر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ان کا جو بھی مہمان علاقے میں آتا ہے اس کی سب سے پہلی فرمائش کباب کھانے کی ہوتی ہے۔

'ہفتہ دو ہفتوں میں شاید ہی کوئی ایسا موقع آیا ہو کہ میرے مہمان خصوصی طور پر کباب کھانے نہ آئے ہوں۔'

کباب کی دکان پر موجود ایک اور شخص ساجد اللہ کا کہنا تھا کہ چپلی کباب خیبر پختونخوا کے عوام کی پسندیدہ خوراک تو ہے ہی لیکن اب یہ پشتونوں کی ایک ثقافتی نشانی بھی بنتی جا رہی ہے۔

'جس طرح نہاری،حلیم، بریانی اور سجی کراچی ، لاہور اور بلوچستان کی پسندیدہ کھانے ہیں ایسا ہی چپلی کباب بھی ہے جو ہمارے علاقے کی پہچان ہے۔'
 
.
bro i immensely enjoy your posts but could you include the adress of where you can get the best chapli kebabs for instance
also its very difficult to read this urdu script
 
.
I have eaten Chapli kababs a lot!!! Love them!

There is very famous Peshawari restaurant in Shah Faisal Colony, Karachi which sells authentic Peshawari chapli kababs. Very delicious!
 
.
jis ne nhi khaya jaldi se kha le aysy mar gya to samjho kuch nhi khaya :whistle: love them man :close_tema:
 
. .
The word kabab is said to originate from the Arabic language, but the Persians, Turks and central Asians also lay claim to it. It means to fry, burn or cook on a skewer through grilling or open fire cooking. Kababs in the west are mostly served on a skewer or donar kabab with a side of pilaf or middle Eastern pita bread. Though in the subcontinent, there are more than a dozen popular kabab recipes; shami, boti, seekh, bihari, galavati all come a close second to the Peshawari chapli kabab.

It is believed that the Turkish and Persian soldiers enjoyed grilling fresh meat on fire, while it hung wrapped on their swords. The meat chunks were cooked in animal fat and once ready were consumed immediately by soldiers who hunted for survival while journeying land to land for conquests.

The KPK province and the eastern region of Afghanistan can proudly lay claim to the spicy flat meat beef patty, however, it stands as a favourite throughout Pakistan and India. Though some kababs are made using sheep, lamb, chicken or goat meat, the chapli kabab is a purely beef, and at times lamb fare. Chaprikh is a Pashto word meaning flat, and chapli is a derivation of this particular word; hence a flat round kabab. The Pakhtun recipe uses a perfect combination of beef and atta(wheat flour), thus this kabab in particular is lighter in taste.

The ingredients used in the preparation of chapli kababs are indigenous to Afghanistan therefore the use of pomegranate seeds and dry coriander seeds, which make the chapli kabab so unique in taste. The outcome is perfect on the palate and thus the region and the original chapli kababmakers deserve the highest grade on sharing this delicious local classic with the rest of the world.

maxresdefault.jpg


The recipe .....
Chapli Kabab

Ingredients (makes 11 to 13 kababs)

1 lbs ground beef
4 tbsp whole wheat flour
1 medium onion, chopped
1 tsp chillie powder
1 tsp cumin
1 tsp garam masala powder
salt to taste
4 tbsp fresh cilantro
2 green chillies, chopped
1 tbsp coriander seeds crushed
½ egg
1 tsp anardana [pomegranate seeds]
1 tbsp oil
½ tsp baking powder
2 medium tomatoes, chopped
Oil for frying.. or animal fat

Method

Mix ingredient in a large bowl, make flat patty, and shallow fry to enjoy with naan
 
.
Back
Top Bottom