ghazi52
PDF THINK TANK: ANALYST
- Joined
- Mar 21, 2007
- Messages
- 102,926
- Reaction score
- 106
- Country
- Location
بنائیں دھواں دار لذیذ دھاگا کباب زبیدہ آپا کی ترکیب سے
اجزا
گائے کا قیمہ آدھا کلو (مشین کا پسا ہوا
چنے دو کھانے کے چمچ (بھنے ہوئے
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی چار عدد
کالی مرچ چار عدد
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
لونگ دو عدد
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
پیاز ایک عدد (تلی ہوئی
ہری مرچ چار عدد
کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
لیموں دو عدد
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا
تیل حسب ضرورت
ترکیب
پہلے چنے، خشخاش، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لونگ ملاکر باریک پیس لیں۔ اب اسے قیمے میں ڈبل روٹی کے سل
ائس کے ساتھ شامل کرکے چوپر میں پیس لیں۔ پھر اس میں پیاز اور ہری مرچ ملا دیں۔ اس کے بعد کچا پپیتا شامل کرکے اچھی طرح گوندھیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب کباب بناکر اوپر سے دھاگہ لپیٹ کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔ جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائنگ پین میں تلے کباب پھیلا کر کر رکھیں۔ اوپر سے لیموں کا رس، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار فرائیڈ دھاگا کباب تیارہوا.