Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
کراچی:بحری جہاز کو بحفاظت نکالنے کیلئے گائے کاصدقہ
SAMAA | Rizwan Alam - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA | Rizwan Alam - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 days ago
کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کے بہ حفاظت نکال لیے جانے کی غرض سے گائے کا صدقہ دیا گیا۔
جہاز کے عملے اور شپنگ ایجنٹ نے اتوار کو سی ویو کلفٹن کے ساحل پر جہاز کے نزدیک صدقے کے طور پر گائے قربان کی تاکہ جہاز کو نکالنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔
اس موقع جہاز کے بہ حفاظت نکال لیے جانے کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ توقع کے مطابق جہاز 15 اگست کو نکالا جائے گا جس کی تیاریاں پیر سے شروع کر دی گئیں۔
یاد رہے کہ ہینگ ٹانگ نامی یہ مال بردار جہاز 2 ہزار 250 ٹن وزنی ہے اور عملے کی تبدیلی کے لیے 18 جولائی کو کراچی آیا اور سمندر میں طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث ساحل کے بالکل نزدیک آجانے کے باعث پھنس کر رہ گیا تھا۔ جہاز سے سے ایندھن نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس دوران 92 ٹن تيل نکالا گيا ہے جبکہ ريسکيو آپريشن اور جہاز چلانے کے لیے 23 ٹن تيل چھوڑ دیا گيا۔
حکام کے مطابق جہاز کو نکالنے کا کام 15 اگست سے پہلے نہیں بتایا جاسکتا کیوں کہ جب تک پانی اوپر نہیں آئے گا اور ٹگ بوٹس اس کے نزدیک نہیں پہنچ سکیں گی۔
جہاز کی لمبائی 100 میٹر اور چوڑائی 20 میٹر ہے اور اس کے مالک ایرانی ہیں جبکہ اس کے 14 رکنی عملے کے کیپٹن پاکستانی ہیں جن کا نام عمر ہے۔ مال بردار جہاز کی مالک کمپنی کی مقامی ایجنٹ بحریہ شپنگ لائن کمپنی ہے۔
کراچی:بحری جہاز کو بحفاظت نکالنے کیلئے گائے کاصدقہ
عملےاور شپنگ ایجنٹس نے خصوصی دیا بھی کی
www.samaa.tv
this is how we work