What's new

Azad Kashmir

لیپہ ویلی سیاحوں کے لیے ایک تعارف۔۔۔

اگر آپ اسلام آباد ہیں تو مظفرآباد مری ایکسپریس وے کا انتخاب کریں براستہ کوہالہ اور مظفرآباد پہنچتے ہی دو میل پل سے آگے داہیں جانب دریا جہلم کے کنارے شاہراہ سری نگر کا انتخاب لیپہ پہنچنے کا واحد حل ہے ۔۔مظفرآباد سے لیپہ کا سفر 100 کلومیٹر ہے. شاہراہ سری نگر کے راستے میں آپ جہلم ویلی کے مختلف خوبصورت علاقوں کا لطف اٹھاتے ہوے جب ہٹیاں پہنچیں گے تو ہٹیاں مین بازار سے دس منٹ کی مسافت پر آپ کو باہیں جانب نیلی پل کی طرف رخ کرنا ہوگا ۔ان خوبصورت علاقوں سے ہوتے ہوے آپ تین چار گاوں کراس کر کے ریشیاں پہنچ جائیں گے۔۔راستے میں لمنیاں سے ریشیاں بہت محتاط ڈرائیونگ کریں سنگل وے سڑک پر کسی بھی وقت سامنے سے گاڑی آ سکتی ہے ۔۔جو خطرناک موڑوں کی وجہ سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ۔۔کیونکہ نیچے بہت بڑی کھائیاں ہیں آگےموڑ میں آپ دیکھ نہیں سکیں گے ۔۔۔اس لیے احتیاط ضروری ہے ۔۔اب آپ یہ سفر کر کے ریشیاں پہنچ جائیں گے تو وہاں سے آگے دو راستے لیپہ کے لیے نکلتے ہیں ایک راستہ داوکھن سے ہوتا ہوا موجی لبگراں تک آپ کو آسانی سے لے جاہے گا ۔لبگراں سے آگے کرناہ کا وہ علاقہ ہے جو انڈیا کے قبضے میں آہ جاتا ہے ۔تقسیم سےپہلے یہ کرناہ ایک ہی تحصیل ہوتی تھی وزارت مظفرآباد کی جس میں نیلم بھی شامل تھا اور اس کا تحصیل ہیڈ کواٹر ٹیٹوال تھا جو مقبوضہ کشمیر کرناہ میں ہے اور باقی آگے وہاں سے نیلم آ جاتا ہے تقسیم سے پہلے یہی راستہ سب سے آسان تھا مظفرآباد پہنچنے کے لیے ۔لیکن مقبوضہ علاقہ چونکہ بھارتی قبضے میں ہے تو ہمیں متبادل راستہ ڈھونڈنا پڑا جس کا زکر اوپر کیاگیا ہے۔ جو کہ ہمیں کافی مشکل بھی پڑتا ہے ۔
اور سردیوں میں برف کی وجہ سے روڈ کا نام نشان بھی نہیں ہوتا تو کوشش کریں لہزا آپ مئی سے اکتوبر کے درمیان لیپہ ویلی اسانی سے اہ سکتے ہیں یہ سب سے اچھا موسم ہوتا ہے ۔۔اب آتے ہیں ریشیاں سے دوسرے راستے کی طرف جو ریشیاں سے برتھواڑ گلی سے ہوتا ہے ہوا لیپہ منڈل کے مقام پر آپ کو وادی میں داخل کرواتا ہے اور راستے میں بے حد خوبصورت مقام آپ کی روح کو تسکین دیں گے۔۔وادی میں داخل ہو کر آپ کو بے پناہ خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملیں گے ۔کیسرکوٹ گاوں کا نظارہ اتنا حسین کہ آنکھیں کھلی رہ جاہیں اور موسم ایسا کہ آپ کو بار بار آنے کا
دل کرے گا۔۔۔
منڈل سے پانچ منٹ کی مسافت کے بعد کیسرکوٹ میں ایک چوک آے گا جس کا نام ٹنل چوک ہے اس سے داہیں جانب وادی کا وہ حصہ ہے جس کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہیں نوکوٹ کے سرخ چاول کے کھیت ایک دیدنی منظر ہے ۔۔۔۔۔
اور وہاں سے آگے چننیاں جہاں سے نالہ قاضی ناگ کے کنارے ٹھنڈی ہواہیں آپ کا ہمہ وقت انتظار میں رہتی ہیں ۔ٹھنڈے میٹھے چشمے اور گھنے جنگلات لیپہ ویلی کی خوبصورتی کو اور بھی دو بالا کرتے وہاں سے آگے منڈاکلی اور کلی منڈل ایسی خوبصورت جگہیں جہاں آپ با آسانی کیمپنگ کر سکتے ہیں۔۔۔
ایسے گھنے جنگلات اور میدان ہیں جن کی وجہ سے کشمیر کو جنت کہا گیا ہے ۔۔روڈ کی حالت اتنی اچھی نہیں لیکن موٹر سائیکل اور جیب کا انتخاب سب سے بہترین رہے گا ۔۔باقی وادی کا دوسرا حصہ لبگراں تک اور بجلدھار تک ہے اور ان دونوں گاوں سے آگے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کرناہ شروع ہو جاتا ہے۔۔
ٹنل چوک سے آپ باہیں جانب جاہیں تو آپ کو پانچ منٹ کی مسافت پر لیپہ بازارنظر آہے گا جہاں آپ کو ہوٹل اور دوسری کھانے پینے کی ساری چیزیں مل جاہیں گی اور اپ کا یہ سفر مظفرآباد سے لیپہ ویلی تک کا تقریباً پانچ سے چھ گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا ۔۔لیپہ ویلی کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور وہاں کے لوگ کافی مہمان نواز اور عزت کرنے والے ہیں ۔اور اللہ کے خوف سے ڈرنے والے ریٹ بھی مناسب ہیں حالانکہ اتنا دور دراز ہونے کی وجہ سے بھی آپ کو مری سے کم ریٹ پر اچھی اور سستی رہاہش مل جاہے گی ۔اور کھانے پینے کی چیزوں کے مناسب دام ۔لیپہ ویلی کا سفر ضرور کریں انشااللہ ایک اچھا تجربے رہے گا آپ کی زندگی میں.
لیپہ ویلی کی مہمان نوازی، کشمیری طرز تعمیر کے حانل لکڑی سے بنے ہوئے گھر، چاول کے طے دار لہلہاتے کھیت، دیسی ساختہ چاول اور آٹا کی پن چکیاں، ذائقہ دار سیب اور اخروٹ، ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے چشمے ہر طرف آپ نہیں بھولیں گے. اگر آپ مزہبی عقیدت رکھتے ہیں آپ تریڈاہ شریف حضرت سائیں مٹھا بابا سرکار کے دربار پر بھی جا سکتے ہیں جو بالکل لائن آف کنٹرول پر واقع ہے.

59852736_2561635550548580_1366594723128541184_n.jpg





An Apple A Day
Keep the Doctor Away!
150 ka Injection thk hai
300 k Apple kon khae

Location: Line of Control

Ahad Iqbal


59933172_2561671980544937_205051045905170432_n.jpg
 
Last edited:
. .
60431078_2572012556177546_3369967709948215296_n.jpg




60614387_2572012549510880_5825753082641776640_n.jpg




60311904_2572012649510870_6477830711330996224_n.jpg




60250897_2572012766177525_7126208968724054016_n.jpg



60340726_2572012752844193_6902512451879698432_n.jpg


60465126_2572012882844180_4918047998451122176_n.jpg





Taobut, heaven on earth
AJK, Pakistan

Pics by: Maqsood MK
 
.
چاول صاف کرنے والی دیسی ساختہ چکی

وادی لیپہ میں پانی کے بھاو سے چلنے والی یہ دیسی ساختہ پن چکی ہے جس کو مقامی زبان میں پیکو کہتے ہیں. یہ چکیاں لیپہ ویلی میں مختلف مقامات پر نالہ قاضی کے کنارے نصب ہیں اور یہ بہت زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں یہ چکیاں چاول کے دانوں سے چھلکے (خوشے) کو الگ کر کے چاول کو صاف کرنے کا کام کرتی ہیں. ان چکیوں پر چاول صاف کرنے کے عوض پیسے نہیں نقد پیسے نہیں لیے جاتے بلکہ ایک پیمانہ طے ہے کہ من چاول صفائی کے عوض دو یا تین کلو چلو مزدوری کے طور پر دے جاتے ہیں چکی کے مالک کو. اور ان چکیوں کو چلانے کا اہتمام خواتین کرتی ہیں مرد نہیں. مخصوص خواتین ہی یہ کام کرتی ہیں جو اس کام میں مہارت رکھتی ہوتی ہیں


60942076_2574665302578938_6186822930152816640_n.jpg
 
.
"Shakargarh Lake".

S.M Adventurer
May 18 ·

New Explored "Shakargarh Lake".

گزشتہ سال جولائی میں ہمارے گروپ نے ایک ایسی جھیل تک رسائی حاصل کی جس پر ہماری معلومات اور مقامی بکروالوں کی گواہی کے مطابق ہم ہی پہلے غیر مقامی تھے جو اس جھیل پر پہنچے۔ یہ جھیل وادی نیلم کے مقام تائوبٹ سے اندازاً 28 کلو میٹر دور وادی نیلم اور ضلع استور گلگت بلتستان کی حد فاصل پر ضلع استور کی حدود میں واقع ہے۔ گگئی کے جنگل سے ایک راستہ شکر گڑھ ندی کے ساتھ ساتھ اس جھیل کے بیس کیمپ لےجاتا ہے جو بکروالوں کی ایک خیمہ بستی ہے جسے شکر گڑھ گائوں کہا جاتا ہے۔ گگئی کے گھنے جنگل سے گزر کر دو دن کی ہائیکنگ کے بعد آپ بیس کیمپ پہنچیں گے جہاں مقامی بکروال آپ کو مسکراتے چہروں کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔ یہاں سے لنڈی ٹاپ جسے شکر گڑھ ٹاپ بھی کہا جاسکتا ہے عبور کرکے آپ ضلع استور میں داخل ہوجائیں گے۔ لنڈی ٹاپ کی بلندی اندازاً 13500 فٹ ہے۔ چڑھائی مشکل ہے لیکن 6 سے 8 گھنٹے میں جھیل تک رسائی ممکن ہے۔ تائو بٹ سے جھیل کے درمیان وادیاں انتہائی حسین اور باوقار کوہسار سر اٹھائے کھڑے ہیں۔ انہیں کوہساروں سب سے نمایاں، سب سے ممتاز "نانگا پربت" دور سے اپنا جلوہ دکھاتا ہے جسکی تصویر اور جھیل کی مزید تصاویر جو ہم نے کنارے اتر کر لیں





60759775_416994692218248_5635700766908874752_n.jpg
 
. . . .
New Police force has been formed for tourists in AJK for the promotion of Tourism.


62509349_2622701417775326_533654952157904896_n.jpg



62489406_2622701494441985_6406590780281978880_n.jpg



62478838_2622701564441978_3082737936622419968_n.jpg
 
. .
Magnificent Tao But, Neelum Valley

By: Khayyam Shahzad

65658315_2646364782075656_2694625974288384000_o.jpg

 
. . .
Baboon Top - Neelum Valley

Full view is the first comment

Baboon Gali being crossed by the herders who reached here on eighth day of their journey in the same hours I made it there all alone.

June 30 2019

And yes that's part of the same panorama

Pic By: Farooq Seeru Bhai


66095217_2660445377334263_880504201606594560_n.jpg
 
.
66640967_2111001142360906_1459968330050830336_n.jpg


Taobut, Neelum Valley,

66387770_2675757349136399_8231250500037640192_n.jpg




Golden hour caught on the way back from neelum valley kashmir
July 8 2019
 
.

Pakistan Defence Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom