xyx007
SENIOR MEMBER
- Joined
- Nov 27, 2017
- Messages
- 3,340
- Reaction score
- 1
- Country
- Location
This was Musharraf's intellectual understanding of the fault line between the religious parties that led to the Sialkot incident
مسافر تھا ۔۔۔
پردیسی تھا ۔۔۔
تمھارے ملک اسلامی جمہوریہ میں اپنے حصے کا رزق لینے آیا تھا۔ نوکری کرنے آیا تھا بس۔
مہمان تھا۔ غیر مسلم تھا، عربی نہیں پڑھنا آتی تھی اسے یار۔
کیا معلوم کہ درود لکھا ہے یا کلمہ۔ پھاڑ کے پھینک دیا، گناہ کیا؟
اگر کوئی دیوانہ، مجنون، پاگل قرآن کا صفحہ پھاڑ کر پھینک دے تب کیا کرو گے؟
مار ڈالو گے؟
پاگل دیوانے پر دنیا جہان کا کوئی اصول لاگو نہیں ہوتا۔
اسی طرح غیر مسلم پر شرعی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ نہیں لاگو ہوتے یار۔
اسے تو عربی پڑھنا نہ آتی تھی ، شعور ہی نہ تھا کہ کیا لکھا ہے۔ سمجھا دیتے اسے۔ پیار سے۔ محبت سے۔ وضاحت کردیتے کہ یہ درود لکھا ہے۔ اس میں ہمارے نبی کا نام لکھا ہے۔ مسکراتے۔ سمجھاتے۔ وہ شرمندہ سا ہوجاتا۔ معذرت کرتا۔ وہ تم سے معذرت کرتا۔ وہ کہتا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ قابلِ احترام تحریر تھی۔ وہ معذرت کرتا۔
مگر۔۔۔
مگر کیا کیا تم نے؟
مار ڈالا تم نے اسے؟؟
پکڑ لیا۔ گریبان میں ہاتھ ڈالا۔
وہ گھبرایا۔
اسے تو پنجابی نہ آتی تھی۔ انگریزی میں پوچھتا رہا ہوگا کہ بھائی کیا کیا ہے میں نے۔
تم نے تھپڑ دے مارے۔
پھر گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے۔
"گستاخ ۔ گستاخ" کے نعرے لگائے۔ مزید عوام اکٹھی کی۔ لوگ بھڑکائے۔ پھر کیا کیا؟
پھر اس کے سر میں ڈنڈے مارے اور چہرے پہ پتھر پھینکے؟ تب اسے ماں یاد آئی ہوگی۔
ہاں۔ ماں یاد آئی تو ہوگی اسے۔
سری لنکا کے کسی خاموش محلے کے کونے والے گھر میں سبزی بناتی ہوئی ماں۔
مائیں تو سانجھی ہوتی ہیں۔ ہیں ناں؟
تمھاری بھی تو ہے۔ ماں۔ مگر تم نہ رکے۔ نہ تھمے۔ ادھ مرے کو ٹانگ سے پکڑ کر سڑک پر گسیٹتے رہے؟
اور پھر۔۔۔
اور پھر جلا دیا؟
تم نے بندہ جلا دیا؟؟؟
ارے۔۔۔ بندہ ہی جلا دیا۔ آگ میں جلا دیا۔ پھر کیا کیا ؟ سیلفیاں لیں جلتے انسان کے ساتھ ؟ سیلفیاں۔ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے۔ الامان۔ بندہ جلا دیا۔
میں کیا لکھوں اور تم کیا پڑھو گے۔ سکوت سا ہے ہر سو۔ عجب سا۔ فضا میں بُو ہے۔ گوشت جلنے کی بُو؟ دیکھو تو ذرا۔ آگے بڑھ کے دیکھو آیا گوشت جلنے کی بُو تو نہیں ؟ نہیں۔
تم سب کے ضمیر جلنے کی بُو ہے بدبختو۔ اس کی ماں کو اب تک خبر مل گئی ہوگی۔ بیوی بچے بھی ہونگے۔ بھائی بھی اور اس کی بہنیں۔ بہنوں کو کون صبر دلائے گا اب؟
اب ان کو کون یقین دلائے کہ
اسلام امن پسند ھے ۔۔۔
مسلمان رحمدل ہوتے ہیں ۔۔۔
پاکستان میں دہشت گرد سوچ کے مالک نہیں ۔۔۔ پاکستان پر امن ھے ۔۔۔
ان کو اب کیسے یقین دلائیں ۔۔۔۔ کیسے یقین آئے گا
مسافر تھا ۔۔۔۔
پردیسی بھی ۔۔۔۔
مہمان بھی تھا ۔۔۔
غیر مسلم بھی تو تھا ۔۔۔۔
عربی نہیں جانتا تھا ۔۔۔۔
جانے دیتے ۔۔۔
معاملہ رب کی عدالت کے سپرد کر دیتے ۔۔۔
تمھارا کیا جاتا؟؟؟؟