FOOLS_NIGHTMARE
ELITE MEMBER
- Joined
- Sep 26, 2018
- Messages
- 18,063
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، جاوید لطیف
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے تمہارے سہولت کار تمہیں اب بھی کس امید میں رکھے ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہا ہے اور لاشیں گرانا چاہتا ہے کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو تھرڈ امپائر کی انگلی کھڑی ہوگی۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں تو پھر انہیں نظر بھی آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا تھا ایک بت کو تین اداروں نے مل کر تراشا تھا۔
ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، جاوید لطیف
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں۔
jang.com.pk