kamranofficial
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Jan 26, 2019
- Messages
- 94
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
لاہور:
وہاب ریاض کا مسلسل تیسرا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا جب کہ سلیکٹرز نے پاکستان ون ڈے کپ میں پرفارمنس کو دیکھے بغیر ہی ممکنہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر کردیا۔
راولپنڈی میں پاکستان ون ڈے کپ میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے فیڈرل ایریاز کی 5وکٹیں اڑانے والے وہاب ریاض نے ایک روز قبل ہی پریس کانفرنس میں ورلڈکپ کھیلنے کا عزم ظاہر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 میگاایونٹ کھیل چکا، کارکردگی بھی اچھی رہی،گزشتہ ایک سال میں جتنی بھی لیگز کھیلیں،کافی بیٹسمین آؤٹ بھی کیے، فارم اور فٹنس کو بھی برقرار رکھا، 50اوورز فارمیٹ کے پاکستان کپ میں بھی اچھا آغاز کرنے میں کامیاب ہوا۔
وہاب نے کہا کہ کیریئر میں تیسری بار ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کیلیے پر عزم ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کروں لیکن یہ سب امیدیں حسرت میں بدل گئیں، گزشتہ روز فٹنس ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 23کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی تو ان کا نام موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں پیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہترین پیسرز میسر ہیں،کنڈیشنز اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز ان میں سے بولرز کا انتخاب کریں گے جو خوش قسمت ہوئے میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع پائیں گے اور جن کا تقدیر نے ساتھ نہ دیا رہ جائیں گے، دعا ہے کہ جوبھی کھیلیں ملک کیلیے پرفارم کریں۔ بہرحال وہاب ریاض اب ان خوش قسمتوں میں شامل دکھائی نہیں دیتے۔
نوجوان کھلاڑیوں سے ورلڈکپ میں توقعات کے سوال پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ عابد علی نے متاثر کیا، محمد رضوان بھی آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے، محمد سعد اور عادل امین سمیت کئی بیٹسمین بھی سامنے آئے ہیں، ان سب کو ورلڈکپ میں تو نہیں کھلاسکتے لیکن حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ مستقبل کیلیے ٹیلنٹ میسر آرہا ہے۔