Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
کالاش میں پاک-افغان سرحد پر حملہ، 2 پاکستانی ہلاک
dawnnews 29/July/2016, 21:02
شاور: پاک افغان سرحد پر افغانستان کی حدود سے ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں کالاش سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے۔
چترال ڈسٹرکٹ پولیس افسر آصف اقبال نے بتایا کہ 'بھاری ہتھیاروں سے لیس 30 کے قریب مسلح دہشت گرد پاکستانی سرحدی علاقے کالاش کے ایک گاؤں، بمبورت کے قریب سے داخل ہوئے'۔
حملے کی اطلاع کےبعد مقامی افراد میں بےچینی پھیل گئی اور جب وہ حملے کے مقام پر پہنچے تو اس وقت تک دہشت گرد فرار ہوچکے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد جاتے ہوئے 300 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے طورخم سرحد کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، جس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
مذکورہ واقعے میں سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران 12 حملہ آوروں کی لاشیں ملی ہیں۔http://newshub.uodoo.com/p/detail/2...blauputoggdnw&ch=card&webapps=0&ch1=list_auto
@Mr.Meap @Mugwop @waz @django @The Sandman @Hell hound @Gufi @Arsalan @User @Jonah Arthur