کافروں (حرام خور) اور مسلمانوں (حلال خوروں) کی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔
حلال خوروں کی کہانی پہلے سن لیں :
-----------------------
گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سپین سے آیا، ائیرپورٹ پر اس کا ٹیسٹ مثبت آیا، لیکن وہ 6 ہزار روپے دے کر باہر نکل آیا، دو تین دن لوگوں سے ملتا رہا، گھر میں مزے سے رہا، اب اس کے بیٹے کو بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی، علاقے کے جن لوگوں سے وہ ملتا رہا، کرونا منتقل کرتا رہا، ان کی تعداد کا کچھ پتا نہیں ۔
مردان کا سادات خان، عمرے کے لیے گیا، وہاں سے کرونا کا تحفہ ساتھ لایا، اہل علاقہ کی دعوت کی، سب گاؤں کے لوگ شریک ہوئے، گلے مل کر سب نے مبارکباد دی، گزشتہ روز وہ انتقال کر گیا، معلوم ہوا اُسے کرونا وائرس کا شدید اٹیک تھا۔
ایران سے زیارات کر کے مارچ میں سینکڑوں لوگ بسوں میں اکٹھے آئے، چند دن قرنطینہ میں مل کر رہے، پھر اپنے علاقوں کو چلے گئے، جسے روکنے کی کوشش کی گئی، اُس نے کسی سے فون کروا دیا، امیر تھا تو کسی کو پیسے دے دیئے، غریب تھا تو اس نے خدا رسول کا واسطہ دے دیا، کرونا پورے پاکستان میں پہنچ گیا۔
----------------------
حلال خوری کی انتہا یہ ہے کہ کرونا کے پہلے مریض کے مرتے ہی۔
1۔ کفن کا ریٹ بڑھ چکا ہے, ماسک، ادویات، سبزیاں اور پھل مہنگے ہوچکے ہیں، پولیس چھاپے مار کر ماسک ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے اور رشوت لیکرچھوڑ رہی ہے۔
2۔ حکومت اس بات سے خوش ہے کہ کافروں سے پیسے ملیں گے، دوچار ہزار لوگ مر جائیں تو کیا ؟
3۔ علماء اس بات پر راضی کہ ہماری مسجدیں کھلی ہیں، بیت اللہ میں چاہے عبادات محدود ہو گئیں۔
-----------------------
اب کافروں کی کہانی سنیں۔
دسمبر میں چین میں کرونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، ہم نے ان کا مذاق اڑایا، خدائی عذاب قرار دیا اور مزے سے تماشا دیکھتے رہے۔ انہوں نے کوشش اور عمل کا راستہ اختیار کیا، شہر بند کر دیئے، دس دن میں ہسپتال بنایا، آنے جانے پر پابندی لگادی، مریضوں کا ڈیٹا لیکر ملنے والوں کو چیک کیا، ان کے علاج کئے، ویکسین کے لئے ریسرچ شروع کی، ان کے سائنسدان جت گئے، ڈاکٹرز نے اپنی ڈیوٹی بڑھا دی، درجنوں ڈاکٹر اور نرسیں علاج کرتے ہوئے چل بسے، کروڑوں لوگوں کی نقل وحمل کو روک دیا، لیکن صرف دو ماہ میں انہوں نے وائرس پر قابو پا لیا، اب چین میں سب سے کم کیس رپورٹ ہورہے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
کل حرام خوروں کی فوج نے اپنے ملک کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، سیلوٹ کر کے ان کو رخصت کر دیا۔
یہ مختصر کہانی ہے۔
-----------------------
آئیے مل کر کافروں کو گالیاں دیں۔
.
.
350 روپے مالیت والا سینیٹائزر موجودہ وقت میں 1950 روپے میں فروخت کرنے والی قوم اس بات پر افسردہ ہے کہ خانہ کعبہ کا طواف بند ہوگیا ہے۔۔۔
.
.