What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

70346637_2757050617651054_5918683161176309760_n.png
 
. . .
خوبصورت بچپن

سویرے نہار منہ نماز فجر \ چھترول

مسجد ناظرہ قرآن \ چھترول

ناشتے کے وقت بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات \ چھترول

سکول کی تیاری \ چھترول

سکول حاضری ٹائم / چھترول

انگلش ' ریاضی 'اردو ' سائنس'" نہیں یاد/ چھترول

سکول سے واپسی یونیفارم گندا / چھترول

دوپہر کا کھانا / چھترول

شام کی چائے / چھترول

ٹیوشن / چھترول

رات کا کھانا / چھترول

بلاوجہ ہنسنا / چھترول

زیادہ رونا / چھترول

دیر سے سونا / چھترول

بچپن سے ہی کمانڈو ٹریننگ ملی

آجکل کے بچے کو سبزی پسند نہ آئے تو ماں کتنے آپشن دیتی ہے۔۔۔

میگی کھا لو ، پاستہ کھا لو ، بریڈ جیم لگا دیتی ہوں ، پیزہ بنا دیتی ہوں۔۔

ہماری امی کے پاس دو ہی آپشن ہوتے تھے ۔۔

'' سبزی کھانی ہے یا چپل '' ؟؟؟؟

اور ہم دونوں کھا لیتے تھے۔۔۔

'''' پہلے چپل ، پھر سبزی ''''

میرا بچپن
 
Last edited:
.
ایک امیر آدمی نے دو آدمیوں کو روڈ کے کنارے گھاس کھاتے دیکھا۔۔۔۔۔ تو فورا ڈرائیور سے گاڑی روکنے کا کہا۔ پھر ڈرائیور سے کہا:

"ان لوگوں سے گھاس کھانے کی وجہ پوچھو۔”

ڈرائیور کے پوچھنے پر دونوں نے بتایا کہ وہ بہت غریب ھیں اسلیئے گھاس کھانے پر مجبور ھیں۔

امیر آدمی نے انہیں اپنے ساتھ گھر چلنے کی پیشکش کی۔

ایک نے کہا کہ اسکی بیوی اور دو بچے بھی ساتھ ہیں۔

امیر آدمی نے کہا کہ ان کو بھی اپنے ساتھ لے لو ،

تو دوسرے نے بھی اپنے بیوی اور بچے کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی وہ ساتھ لے جا سکتے ھیں۔

امیر آدمی نے سب کو ساتھ لے جانے کی حامی بھر لی۔

راستے میں ان آدمیوں نے امیر آدمی کا شکریہ ادا کیا کہ آپ بہت مہربان شخص ہیں آپ نے ہمیں بیوی بچوں سمیت اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

اس پر امیر آدمی نے کہا ,"آپ لوگوں کو میرا گھر بھی بہت پسند آئے گا وہاں ایک ایک فٹ کی گھاس ھے۔”

پاکستانی قوم کئی سالوں سے سیاستدانوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا رہی تھی۔

پھر ایک کھلاڑی آیا اُس نے قوم پر ترس کھاتے ہوئے اپنی “گاڑی” میں بٹھا لیا۔۔۔۔

آگے آپ خود سمجھدار ہیں
 
. . . . . . . . . . .

Pakistan Defence Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom