What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

33580010_1917320691624055_2934796271988244480_n.jpg




33575971_1917322568290534_4774762237279600640_n.jpg


33487459_10157733072709578_3713040815560327168_n.jpg
 
. . . . . . . . .
ایک میراثی کو خواب آیا کہ اسکا ایک کمرا مٹھائی سے بھرا پڑا ہے اور وہ اس میں سے سارے خواب میں مٹھائی کھاتا رہا ۔ صبح اٹھا تو سوچا اب اتنی مٹھائی کا میں کیا کروں گا؟ ایسے تو یہ پڑی پڑی خراب ہوجائے گی وہ مسجد میں گیا اور اعلان کروا دیا کہ آج شام کو سارے گاؤں کی گامے میراثی کے گھر دعوت ہے ۔ ہر بندہ حیران تھا کہ گھر گھر سے روٹیاں مانگنے والا آج پورے گاوں کی دعوت کررہا ہے؟
گاما میراثی گھر آیا تو اسکی بیوی نے کہا ابھی ابھی مسجد میں اعلان ہوا ہے گامے میراثی کے گھر دعوت ہے؟ گاما میراثی سینہ چوڑا کرکے بولا تو ہاں میں نے ہی اعلان کروایا ہے یہ جو اندر کمرا مٹھائی کا بھرا پڑا ہے اسکو کون گا؟ میں نے سوچا ویسے بھی اتنی مٹھائی خراب ہوجانی ہے چلو گاوں والوں کی دعوت کردیتا ہوں ساری عمر انکا کھایا ہے آج زرا اللہ نے سنی ہے تو انکو بھی کھلا دوں ۔ گامے کی بیوی نے جب تفصیل پوچھی تو اس نے اپنا خواب سنایا اسکی بیوی نے سر پکڑ لیا اور کہا جاو اندر کمرے میں جاکر دیکھو مٹھائی کہاں ہے؟ جب اس نے دیکھا تو کمرا خالی تھا ۔ بیچارا بڑا پریشان ہوا بہت سوچ بچار کے بعد بیوی کو کہا چلو کوئی گل نئی اللہ وارث اے تم ایسا کرو دریاں وغیرہ بچھا کر گاوں والوں کے بیٹھنے کا بندوبست کرو میں کچھ ارینج کرلونگا
جب شام ہوئی اور گاوں والے آنا شروع ہوگئے گاما ایک تولیہ صابن اور لوٹا لیکر دروازے کے پاس کھڑا ہوگیا جو بھی آتا وہ صابن سے اسکے ہاتھ دھلواتا اور تولیہ پیش کرتا ۔ آوجی ملک صاب ہتھ دھو لوُ ،آو جی رانا صاب ہتھ دھو لوُ ، آو جی چوہدری صاب ہتھ دھو لوُ ۔۔۔ غرض کہ پورے گاوں کے ہاتھ وغیرہ اچھی طرح دھلوا کر دریوں پہ بٹھا دیا ۔ سب لوگ حیران پریشان تھے کہ لگتا ہے گامے نے کوئی VIP بندوبست کیا ہے۔ کچھ دیر بعد گاما حسب عادت ہاتھ جوڑ کرسب کے سامنے کھڑا ہوگیا چوہدری صاب، ملک صاب، رانا صاب تے سارے پنڈ والیو (میں اِینے جُوگا اِی سَاں)

مطلب میری اتنی ہی حیثیت تھی کہ بس ہاتھ ہی دھلوا سکتا تھا
کچھ دن پہلے ایک صاحب کو خواب آیا کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ ہے کہ تمام فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کو تین مہینے کی تنخواہ بونس دے دی جائے اور فوراً سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا خبر ہر ٹی وی چینل اور اخبار کی زینت بنی ملازمین ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگ گئے کچھ نے تو بونس لے لارے پر پیسے بھی ادھار پکڑ لیے، جب میراثی نما حکمران کو ہوش آیا تب احساس ہوا کہ اندر تو خالی ہے اب بجائے شرمندہ ہونے کے الٹا فرما دیا وہ بونس تمام ملازمین کے لئے نہیں بلکہ انکے اپنے پالتو ملازمین کے لئے ہے.
اور یہ قوم بھی ایسی سیدھی سادھی ہے ہاتھ منہ دھو کر دریوں پر بیٹھے گامے کا انتظار کررہے ہیں فکر نا کرو الیکشن آرہے ہیں وہ آکر ہاتھ جوڑ کر کہہ دینگے میرے عزیز ہم وطنو ( اسی اِینے جُوگے ای ساں)
 
. .
8th std hindi textbook
All Saritas in the class will be super embarrassed
IMG_20180528_194045.jpg
 
. . . .
Back
Top Bottom