What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

or make her POW :P
i will like to see you try:D

550f7c6aa68bb.jpg
 
. . . . . . . . . .
صالح ظفر کے قلم سے

کل غریبوں کی اجتماع سے خطاب کے دوران ولی اللہ عوامی خادم میاں نواز شریف کے آنسو چھلک گیے .

راقم گواہ ہے کہ جب میری نظر آسمان کی طرف اٹھی تو بادل بھی میاں صاب کے ساتھ ساتھ آنسو بہا رہے تھے ، راقم نے میدان میں دیکھا تو بلبل بھی اشکبار تھی ، دریا میں مچھلیاں رو رہی تھی . مجلس میں موجود ہر فرد میاں صاب کے ساتھ رو رہا تھا ، محرم کے مہینے میں دوسری بار اشکباری کا منظر دیکھ کر مجھ جیسا پھر دل انسان بھی موم کی مورت کی مانند پگھل گیا.

میرے ہر دل عزیز لیڈر کی آنکھ کے ایک آنسو کے بدلے میں اپنے بدن سے خون نکل دیتا مگر پھر مجھ کو اندازہ ہوا کہ میرا خون تو اصلی ہے .

مجلس میں موجود چاند صورت ، چاند سیرت ، چشم بعد دور ، پانامہ کی رانی جو بہت جلد بن رہی ہے نانی ، جس کا نہ کوئی مکان نہ دکان ، نہ پانامہ نہ نکاح نامہ مریم صاحب چہرے پر نقاب ڈالے ، شرم و حیا کا نمونہ کم اور نمونہ زیادہ بن کر موجود تھیں . آپ کے ایک ہاتھ میں تسبیح اور دوسرے میں ان گھروں کی چابی تھی جو لندن میں ان کے نہیں . آپ کی موجودگی کی وجہ سے محفل میں رنگ تھا ، نور ہی نور تھا .... آپ کی ہنسی سے سورج کی روشنی اور آنکھوں میں بےغیرتی کی بوہتات تھی .

میاں صاب نے فرمایا کہ عمران خان ڈگڈگی والا ہے ، میرے لیڈر نے وہ الفاظ استمال کیے جن سے غالب نہ آشنا تھا ، اقبال کے گمان میں نہ تھے ، فیض ان الفاظ سے فیضیاب نہ ہو سکے ، میرے لیڈر نے ایک لفظ میں یہ ثابت کیا کہ وہ اور ملکہ برطانیہ ایک جیسا سوچتے ہیں یعنی دونو کو ڈارون کی تحقیق پر یقین ہے .

میرے ہر دل عزیز لیڈر نے بدبودار غریبوں کو گلے لگا کر قرون اولیٰ کے حکمران یاد دلا دے ، کچھ لوگوں کا یہ کہنا کے میں صاب کے بدن سے حرام کی بو آ رہی تھی بلکل بے بنیاد ہے . راقم خود گواہ ہے کہ یہ بدبو حرام کی نہیں بلکے عمرانی پھکی کی وجہ سے گیس کی شکایات ہے .

میرے لفافہ بھائی عطا قاسمی نے سہی کہا کہ عمران کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کو معاشی نقصان ہو گا ، ملک دو ٹکڑے ہو گا ، لوگ پریشن ہونگے ملک میں دنگا ہو گا ، اور ان سب جوھتی بکواس سے بڑھ کر سب سے زیادہ نقصان یہ میں میرا اور قاسمی کا لفافہ بند ہو گا .

میں عمران خان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ، تم کچھ بھی کر لو جس دن میاں صاب کی حکومت چلی گئی تو میں تمہیں بتا دوں کہ میں تو تم سے ہی موہبت کرتا ہوں جس دن سے تم نے ورلڈ کپ جیتا تم میری آنکوں کا تارا ہو ، تم سے ہے ملک کا مستقبل ہے . مگھے لفافہ نہ سہی بس مٹھی ہی بھر دینا

اور اگر میرے لیڈر کی حکومت رہی تو پھر تم دیکھ لینا کہ میں اور قاسمی کیا کیا لکھتے ہیں
 
. . . . .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom