What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

,.,..,
1696979111941.png
 
. . . . .
,..,.,
پاکستانیوں کے چند جدید عقائد:
1۔ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
2۔ ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل کو پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔
3۔ گندے جوتے کا دایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔
4۔ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔
5۔کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
6۔ نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے یا چپل لٹکانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔ نئی بلڈنگ پہ یہ سہولت کالی دیگچی رکھنے سے ملتی ہے
7۔ گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔
8۔ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔
9۔ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنوءوں سے جڑ جاتا ہے۔
10حرام کے پیسے بنے بنگلے پر ھذامن فصل ربی لکھنے سے مکان بابرکت بن جاتا ہے۔
11 ..پوسٹ کے اخر میں بقلم خود لکھنے سے جمله حقوق محفوظ ھو جاتے ھیں اور کوئی بھی اسے کاپی پیسٹ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔
 
. . . . . . . . . .

Country Latest Posts

Back
Top Bottom