Leader
ELITE MEMBER
- Joined
- Sep 7, 2010
- Messages
- 29,159
- Reaction score
- 9
- Country
- Location
شہباز شریف نے آصف زرداری پر تنقید پر معذرت کر لی
سندھ پہنچتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مزاج بدل گئے ۔ میڈیا نمائندوں پر سوال پر مسکراتے ہوئے کہا پہلی بھی معذرت کی تھی اب پھر کرلیتا ہوں۔
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اور پنجاب میں سیاسی دوریاں کم ہو رہی ہے اسی لیے تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خراماں خراماں کراچی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے انہیں ویلکم کہا لیکن جیسے ہی میڈیا سے سامنے ہوا شہباز شریف نے آصف زرداری پر کی گئی تنقید پر معذرت کر لی ۔ کہتے ہیں پہلی بھی معذرت کر لی تھی آپ کہتے ہیں تو دوبارہ کر لیتا ہوں۔ واضح رہے شہباز شریف ماضی میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف زرداری کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ وزیرا علیٰ شہباز شریف نے اچھا کیا معذرت کر لی گلے شکوے جاتے رہیں تو اچھا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ائیرپورٹ سے گورنر ہائوس روانہ ہوئے جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ کی بیٹی کی شادی کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ گورنرسندھ سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیراعلی ہائوس روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ دریں اثناء انہوں نے ملکی اور سیاسی صورتحال پر اجلاس میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب سب پاکستان ہے۔ اجتماعی ترقی ہی پاکستان کی اصل ترقی ہے۔ دہشتگردی کو شکست فاش دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کیا؟۔ پنجاب پولیس نے کبھی بے گناہوں کو ہتھکڑی نہیں لگائی۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا ماڈل خیبر پختونخوا سے مختلف ہوگا۔
New
- See more at: Dunya News: پاکستان:-شہباز شریف نے آصف...