Champion_Usmani
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jan 10, 2018
- Messages
- 4,022
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے اچانک اضافہ کیوں ہوا ؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیاجس کہ وجہ معاشی ماہرین حکومت کے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ قرار دے رہے ہیں ۔
ضرور پڑھیں: میجر اسحاق شہید کی والدہ کیوں نہ روئی؟
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تک ڈالر 124 روپے 25 پیسے تھا لیکن آج صبح ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج اضافہ دیکھا گیا ۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے اقدامات ہیں۔
ضرور پڑھیں: سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کیس کی سماعت، وکیل صفائی کے دلائل جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آو¿ٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جاسکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی رپورٹس کی تردید کرتے رہے ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Oct-2018/861492