pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
سانحہ راولپنڈی، پولیس افسران نے بزدلی کا مظاہرہ کیا: رپورٹ
سانحہ راولپنڈی سے متعلق سپیشل برانچ کی رپورٹ وزیر اعلٰی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس افسران نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اور مدرسے میں جا چھپے۔
سانحہ راولپنڈی سے متعلق سپیشل برانچ کی رپورٹ وزیر اعلٰی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس افسران نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اور مدرسے میں جا چھپے۔
ان میں سے ہی ایک پولیس افسر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا شامل کر لیا گیا۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سانحہ راولپنڈی سے متعلق رپورٹ میں سپیشل برانچ نے پولیس کی غفلت بے نقاب کر دی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران تین ایس پیز اور ایک ایس ایس پی صورتحال پر قابو پانے کے بجائے مدرسہ تعلیم القرآن میں جا چھپے۔ ان افسران میں ایس ایس پی آپریشنز سکندر حیات، ایس پی سٹی جماعت علی بخاری، ایس پی سی آئی اے چودھری حنیف اور ایس پی ٹریفک حسیب شاہ شامل تھے۔
ایس پی ٹریفک حسیب شاہ نے مدرسے کے ٹیلی فون سے پولیس کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پیغام دیا کہ ان کی جان خطرے میں ہے۔ شرپسند انہیں اور دیگر لوگوں کو قتل کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کنٹرول کو آگاہ کرنے کے باوجود نفری آٹھ گھنٹے بعد مدرسے میں پہنچی۔
اس دوران مارکیٹ کو آگ لگانے کے باعث مدرسے کے ایک کمرے میں چھپے پولیس افسران کا دھوئیں سے دم گھٹنے لگا جس پر چاروں پولیس افسر نے وہاں سے بھی بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ مدرسے کی عقبی سیڑھیوں سے اتر کر تھانہ گنج منڈی کی طرف بھاگ نکلے۔
تھانہ گنج منڈی سے چاروں پولیس افسر موہن پورہ کی ایک سڑک پر آئے جہاں پر موجود ایک موبائل وین میں بیٹھ کر نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہنگامہ آرائی کے بجائے موقع سے فرار ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز سکندر حیات، ایس پی سٹی جماعت علی بخاری، ایس پی سی آئی اے چودھری حنیف اور ایس پی ٹریفک حسیب شاہ کے بعد بھی حکومتی اداروں نے ہوش کے ناخن نہ لیے۔
ان راہ فرار اختیار کرنے والے ایس پی سٹی جماعت علی بخاری کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا رکن بنا دیا۔
Source:
Dunya news
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/201426_1#.UopCqOJYWAU
@Leader @Jazzbot @chauvunist @RangerPK @Jzaib @Slav Defence @mafiya @Peaceful Civilian @ice_man @Side-Winder @jaibi
@W.11 @Spring Onion @F.O.X @forcetrip @Zarvan