Devil Soul
ELITE MEMBER
- Joined
- Jun 28, 2010
- Messages
- 22,931
- Reaction score
- 45
- Country
- Location
کراچی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، (ن) لیگ کا تحریک انصاف پرغداری کا الزام
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک 45 منٹ پہلے
شیئرٹویٹمزید شیئر
پی ٹی آئی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کرکہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے،امان اللہ آفریدی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد “کراچی اتحاد” میں پھوٹ پڑ گئی اور مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو غدار قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اولڈ کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران چیئرمین کے لئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار امان اللہ آفریدی پہنچ گئے اورانہیں دھکا دیتے ہوئے روسٹرم سے ہٹا دیا۔ امان اللہ آفریدی نے تحریک انصاف کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن انہوں نے ضلع غربی میں چیئرمین شپ کے لئے ایم کیو ایم کو 4 ووٹ دیئے جس کے جواب میں ایم کیو ایم کی جانب سے ان کے امیدوار کو 21 ووٹ دیئے گئے۔
امان اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے اتحاد کرکے ہماری پیٹ میں چھرا گھونپا جب کہ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے منتخب میئر کا ساتھ دیں گے۔