pkd
FULL MEMBER
- Joined
- Aug 29, 2009
- Messages
- 1,432
- Reaction score
- 0
پاکستان کے وزیر برائے ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ انڈیا سمیت سارک ممالک نے یورپ تک ٹرین چلانے کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور وہ جلد اس معاملے کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ایسی ہے کہ بھارت اور چین سمیت تمام سارک ممالک کو یورپ تک ٹرین چلانے کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جنوب ایشیائی ممالک کے تعاون کی تنظیم سارک میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ شامل ہیں۔
حاجی غلام محمد بلور نے کہا کہ سارک یورپ ریل لنک کے لیے پاکستان کو سارک تنظیم کی طرف سے باقاعدہ خط موصول ہوچکا ہے اور وہ اس کی سمری بنا کر منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیں گے۔
اس مجوزہ منصوبے کے تحت سارک ممالک کی ٹرین انڈیا سے واہگہ کے راستے لاہور داخل ہوگی اور ایران اور ترکی سے ہوتی ہوئی یورپ پہنچے گی۔
حاجی غلام محمد بلور نے کہا کہ اگر منصوبے میں پاکستان کو شامل کرلیا گیا تو ملک میں معاشی انقلاب آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عالمی معیار تک لانے کے لیے دوسو ارب روپے درکار ہیں جس سے ریلوے کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریلوے کی ترقی کے لیے انڈیا کے سابق وزیر ریلوے لالو پرشاد یادیو کو پاکستان بلانے کو تیار ہیں۔
?BBC Urdu? - ????????? - ?????: ???? ?? ???? ?? ??????