What's new

Police Station in Mandanni Charsadda burnt by the mob

Imran Khan

PDF VETERAN
Joined
Oct 18, 2007
Messages
68,815
Reaction score
5
Country
Pakistan
Location
Pakistan
چارسدہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر احتجاج، پولیس سٹیشن نذر آتش
  • محمد زبیر خان
  • صحافی
32 منٹ قبل
تھانہ

،تصویر کا ذریعہSocial Media
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔
مشتعل مظاہرین نے مقامی پولیس سٹیشن پر دھاوا بول کر تھانے کو شدید نقصان پہنچایا اور عینی شاہدین کے مطابق تھانے کو نذر آتش کر دیا۔
انسپکٹر جہانگیر خان پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بحرمند شاہ کے مطابق علاقے میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ کسی شخص نے قرآن کی توہین کی ہے۔ جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جب گرفتاری کی اطلاع ملی تو وہ تھانے پہنچنا شروع ہو گئے اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو ان کے حوالے کیا جائے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق علاقے میں اتوار کی صبح ہی سے قرآن کی مبینہ توہین کی باتیں سننے میں آ رہی تھیں اور پھر شام کے وقت علاقے میں باتیں پھیلیں کہ جس شخص نے قرآن کی توہین کی ہے اس کو تھانے لے جایا گیا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق لوگوں کی بہت بڑی تعداد تھانے کے باہر اکھٹی ہو گئی اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزم ان کے حوالے کیا جائے۔
’اس مطالبے کے ساتھ پہلے نعرہ بازی ہوتی رہی اور پھر اچانک ہجوم مشتعل ہو گیا اور تھانے کی عمارت کو نذر آتش کیا اور بعد میں ان ہی لوگوں نے قریب میں موجود چوکی کو بھی نقصان پہنچایا۔‘
ایک اور عینی شاید کے مطابق تھانے میں موجود پولیس اہلکار کافی دیر تک مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر سڑک بند ہونے کی وجہ سے مدد نہیں پہنچ رہی تھی جبکہ مشتعل افراد کی تعداد بڑھتی ہی جارہی تھی۔
بتایا گیا کہ اس پر پولیس اہلکاروں نے تھانے کو چھوڑا کیونکہ مشتعل لوگ پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کر رہے تھے۔
چارسدہ

،تصویر کا ذریعہSocial Media
مزید پڑھیے
’مسلمان بھائیوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں، ہم قرآن کا احترام کرتے ہیں‘
رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے واقعے میں 50 گرفتاریاں: پولیس
واقعہ کیسے ہوا؟
چارسدہ کے مقامی صحافی علی اکبر مہمند کے مطابق قرآن کی مبینہ توہین کے واقعہ کے حوالے سے مختلف باتیں سننے میں آرہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق واقعہ سنیچر کی شام کو ہوا اور دوسری اطلاع کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
علی اکبر مہمند کے مطابق اس واقعے کے بعد لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا۔ لوگ اس حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے معلومات اکھٹی کرتے رہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جس شخص پر الزام عائد تھا، اسے گرفتار کر لیا۔
علی اکبر مہمند کے مطابق مشتعل لوگ مذکورہ شخص کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے تھانے سے ہوائی فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے۔
مگر عوام کی بڑی تعداد کے سامنے پولیس کی ایک نہ چلی اور بالا آخر پولیس کو ملزم کے ہمراہ تھانہ چھوڑنا پڑا تاہم پولیس نے ملزم کی حفاظت کو یقینی بنایا ہوا ہے۔
علی اکبر مہمند کے مطابق تھانے میں موجود تمام ساز و سامان جل گیا ہے۔ گاڑیاں راکھ کر ڈھیر بن چکی ہیں۔ سارا ریکارڈ جلا ہوا ہے جبکہ مظاہرین سوات پشاور روڈ پر جمع ہیں، جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہے جبکہ پولیس کی نفری مظاہرین سے دور کھڑی ہے۔


 
. .
Can we give up these Tribal's ? I'd take any African or Amazonian tribe for our Tribals.
 
.
7 years in Pakistan and I never met a desi who knew the meaning of namaz. No one knows what the quran says.

Forgiveness is no1

Maybe this person had mental health issues
 
.
Curious to know what were the last recorded cases in the station whose files got burnt
 
. .
Jo jahan ka waila katta apni frustration nikalnay bahir aa jata hai. Bas moka chahiye kisi ko cheer pharnay ka. Jungali kuttay ban jatay hai sab.
 
. .

Country Latest Posts

Back
Top Bottom