Champion_Usmani
SENIOR MEMBER
- Joined
- Jan 10, 2018
- Messages
- 4,022
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
کراچی میں پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شرکت کی۔
دوران تقریب مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو21 توپوں کی سلامی دی گئی بعد از انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
صدر عارف علوی نے پی این ایس معاون پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس معاون اپنی پیشہ ورانہ ذمےداریاں بھرپور انداز میں ادا کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہےجو کہ پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی دہشتگردی اور بحری قذاقوں کے خلاف پاکستان بحریہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاک ترکی تعلقات پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی تاریخ کے پہلے کمبیٹ سپورٹ جہاز کی کمیشننگ باعث فخر ہے۔
اس دوران تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا اورجہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔
یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہےجبکہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
https://jang.com.pk/news/564185