Jazzbot
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 27, 2010
- Messages
- 10,382
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
سفید میٹرو ہاتھی کا چارہ ترقیاتی فنڈز
لاہور(انجم کاظمیپنجاب حکومت آج کل شدید مالی بحران کا شکار ہے لاہور میں کھڑا کیا گیا سفید ہاتھی میٹرو بس سروس کا منصوبہ پنجاب حکومت کے گلے پڑ گیا ہے، اب حکومت پنجاب تقریباً ہر محکمے کے بجٹ پر کٹ لگا رہی ہے۔ شہباز شریف کے اس شاہکار کی زد میں مقامی حکومتیں بھی آچکی ہیں جن کے بجٹ پر اربوں روپے کا کٹ لگا دئیے ہیں۔
فیصل آباد کی مقامی حکومت کے بجٹ پر تقریباً ایک ارب کا کٹ لگایا گیاہے جس سے اس کے عوامی سہولتوں کے کئی منصوبے التواء کا شکار ہو گئے ہیں اس مالی بحران کے باعث پنجاب حکومت نے گورنرہاؤس کو بھی نہیں بخشا اور اس کے نان سیلری بجٹ پر بھی 15فیصد کٹ لگا دیا گیا ہے۔
یکم جولائی 2013ء کو پنجاب کے فنانس سیکرٹری محمد جہانزیب خان نے گورنر کے ملٹری سیکرٹری کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے سالانہ بجٹ 14کروڑ 36لاکھ 17ہزار روپے میں سے نان سیلری بجٹ یہ 15فیصد کٹ لگایا جارہا ہے جسکے بعد سہ ماہی خرچ کیلئے کٹوتی کے بعد 42لاکھ 63ہزار روپے کی رقم جاری کی جارہی ہے اس طرح نان سیلری بجٹ کو 40فیصد سے کم کر کے 25فیصد کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس کو عملہ کی ڈاؤن سائزنگ کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کو مالی بحران کا سامنا ہے لٰہذا گورنر ہاؤس کے عملہ کی ڈاؤن سائزنگ کی فہرست بجھوائی جائے جس پر گورنر کے ملٹری سیکرٹری نے فہرست کی تیاری شروع کردی ہے جلد ہی اس کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔

Source: سفید میٹرو ہاتھی کا چارہ ترقیاتی فنڈز
@Leader @mafiya @mr42O @Slav Defence @balixd @nuclearpak @A.Rafay @cb4 @arushbhai @chauvunist @HRK @Khalidr @pkuser2k12 @Peaceful Civilian @PWFI @Side-Winder @wasm95 @Zarvan
Last edited by a moderator: