What's new

Pictures from Hazara. KPK

Village Kariplian, Haripur Hazara, KPK
Pics: Umer Khan


61706856_2603319099713558_6563197090464268288_n.jpg




61933424_2603319163046885_3392643896025546752_n.jpg




61840522_2603319093046892_7872114414306983936_n.jpg
 
.
آئیے میں آپکو پاکستان کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک وادی الائی کا مختصراً تعارف کرواتا ہوں۔

وادئ الائی ضلع بٹگرام کی ایک بہت ہی خوبصورت تحصیل اور پُرفضا مقام ہے۔اس وادی کے بارے میں علم کم ہونے کی وجہ ہر سال بہت ہی کم سیاہ وادئ آلای کا رُخ کرتے ہیں۔اسکا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں۔ کہ جب بھی میرا الائ کے بازار سے گزر ہوتا. اور ایک نظر گردن اٹھا کر دکانوں کی طرف دیکھتا۔ تو زیادہ تر دکاندار حضرات مجھے كسی خلائی مخلوق کی طرح گوور رہے ہوتے۔ (گویا ایسا لگتا جیسے کہہ رہے ہوں کہ آج یہ پنجابی یہاں کدھر سے آن ٹپکا )
قراقرم ہائی وے پر بٹگرام سے ہوتے ہوئے تھاکوٹ سے اوپر کی طرف ایک رستہ وادی آلای کو جاتا ہے۔ بٹگرام مانسہرہ سے تقریبا 3 سے 4 گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔ اور اسی روڈ پر تھوڑا آگے ایک مقام تھاکوٹ آ جاتا ہے۔ جہاں سے اوپر کی طرف ایک علیحدہ سڑک بٹگرام کی تحصیل وادی الائی کو جاتی ہے
لاہور ، کراچی سے ڈائریکٹ تھاکوٹ بسیں بھی چلتی ہیں۔مانسہرہ اور بٹگرام سے تھاکوٹ تک ٹویوٹا بھی مل سکتا ہے۔ تھاکوٹ سے آگے وادی الائی تک بھی ٹیوٹا آپکو آسانی سے مل جائے گا جو آپکو تقریبآ ڈیڑھ گھنٹے میں وادی الائی پہنچا دے گی۔ آپ ویسے اپنی گاڑی میں فیملی کے ساتھ باآسانی یہاں پہنچ سکتے ہیں۔
الائی کی خوبصورتی اور مہمان نوازی دیدنی ہے۔ اس وادی کی طرف ٹورسٹ کا رجحان کم ہونے کی وجہ سے مہمان نوازی کی چاہت باقی ہے۔ مہمان نوازی اور اخلاص واہ واہ، ایسا کے کہ آپ تعریف کیے بغیر نہ رہ پائیں۔ بلکہ یہ کہنا مناسب رہے گا۔ کہ اگر مہمان نوازی اور اخلاص سیکھنا ہو تو کوئی الائی کے باشندوں سے سیکھے
ہر طرف سرسبز و شاداب پہاڑ، چشمے گویا آپ سویٹزرلینڈ گوم رہے ہوں۔
اب آتے ہیں اٹرایکٹو پوائنٹس کی طرف کہ کہاں کہاں آپ فیملی کے ساتھ یہاں گھوم سکتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ تحصیل آلای گھومیں، جوکے بذاتِ خود بہت خوبصورت ہے، اس کے بعد آپ گالائی میڈو جا سکتے ہیں۔ جس کی تصویر نیچے آپ دیکھ سکتے ہیں۔ گلائی میڈوء کے لیے آپکو آسانی سے الائی سے کرائے پر جیپ مل جائے گی۔۔۔۔جو تقریبآ ڈھائی گھنٹے میں آپکو گلائ میڈو لے جائے گی۔ اُسکے علاوہ الائی کے ساتھ تقریباً 2 کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک بہت ہی خوبصورت الائی ڈیم بھی دیکھنے لائق ہے۔ الائی ڈیم کی تصویر بھی آپ نیچے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ الائی کے ارد گرد اور ہی بہت سی جگہیں قابلِ دید ہیں۔ جس کے لیے آپ وہاں کے لوکلز سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ وادی چیل اور وادی چھور (جوکے ٹریکّرز کے لیے جنت ہے) وہ بھی الائی میں ہی واقعہ ہے۔

رہائش کے لیے بہت ہی سستے داموں ہوٹلز بھی آپکو الائی میں مل جائیں گے۔
سو، اس عید رش سے بھرے مقامات پر جانے کی بجائے وادی الائی کا پلان ترتیب دیں اور سیاحوں کے رش سے بھرے مقامات کی بجائے وادی الائی کے حُسن سے لطف اندوز ہوں، جہاں قدرت کے مناظر سے بھرپور وادی الائی کے خوبصورت دل کےلوگ آپکی آمد کے منتظر ہیں

تحریر اور منظر کُشی: سلمان منیر



62181224_2606408942737907_9062057433198755840_n.jpg


61888926_2606408566071278_2893730702396751872_n.jpg



62075065_2606408682737933_9136832951261069312_n.jpg



61638639_2606408559404612_3394948601246384128_n.jpg




62146225_2606408286071306_6842657680268460032_n.jpg


61995737_2606408209404647_7437719553678770176_n.jpg




61756413_2606408206071314_1679859621835046912_n.jpg
 
. . . . . . . . . . . . . .

Latest posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom