What's new

Picture of the Day

006.jpg
 
. . . . . . . . . . .
361_17533921.jpg

1319.jpg

گاما پہلوان (1876-1958) کو 20 سال کی عمر میں ’’رُستمِ ہند‘‘ اور اس کے بعد ’’رُستمِ زماں‘‘ کا خطاب ملا تھا۔ ایک بار جلسہ ہو رہا تھا۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال صدر تھے۔ گاما بھی جلسہ میں موجود تھے۔ لوگ بول چکے تو آخر میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اعلان کر دیا کہ گاما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
گاما پہلوان کھڑے ہوئے۔ کچھ دیر انہوں نے جسم کو حرکت دی، ہاتھ اِدھر اُدھر ہلایا اور کہا:
’’بھائیو! ورزش کیا کرو۔‘‘
جب وہ اپنی مختصر تقریر ختم کر کے بیٹھے تو دیکھنے والوں نے یہ دیکھا کہ گاما پہلوان کی نہ صرف پیشانی پر قطرات نمایاں تھے بلکہ کرتا بھی بھیگ چکا تھا۔

وحید الدین خاں کی کتاب "سبق آموز واقعات" سے انتخاب
gujjar
 
. . . .

Latest posts

Military Forum Latest Posts

Country Latest Posts

Back
Top Bottom