فواد چوہدری کی امریکی سفارت خانے میں حکام سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی حکام سے ملاقات کی۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سفیر اور سینئر سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ہے، جو اچھی رہی۔
ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاص طور پر بات ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکی حکام کو حکومت کے سیاسی مخالفین کے خلاف قوانین کے غلط استعمال پر تحفظات بتائے۔ امریکی حکام کو بتایا کہ حکومت انسداد دہشتگردی اور بلاسفیمی قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اس پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر بھی گفتگو ہوئی، ایسی ملاقاتیں برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کی خواہش اور عوامی فلاح کا حصہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اس پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر بھی گفتگو ہوئی،
jang.com.pk