Spy Master
FULL MEMBER
- Joined
- Aug 11, 2014
- Messages
- 1,627
- Reaction score
- 4
- Country
- Location
8 ممالک پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کے خواہاں
پاکستان کا ترکی کے ساتھ مشاق طیارے کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، رانا تنویر فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو جدید مشاق طیارے فراہم کرے گا جب کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے حوالے سے بھی 8 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں ہمارے اداروں کی دفاعی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ مقامی سطح پر اپنی فورسز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہاں ہی ہتھیار تیار ہوں۔ کامرہ میں سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے جارہے ہیں۔ ہم اپنی ضروریات کا 80 فیصد مقامی سطح پر تیار کر رہے ہیں جب کہ 20 فیصد باہر سے درآمد کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مشاق طیارے کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے حوالے سے بھی 8 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اپنی ماتحت فورسز کے لئے ہتھیار مقامی سطح پر خریدنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے، پنجاب 80 فیصد ہم سے اپنی ضروریات کا اسلحہ لیتا ہے جب کہ خیبر ختونخوا اور بلوچستان اپنی ضرورت کا 100 فیصد ملک کے مختلف اداروں سے ہی خرید رہے ہیں تاہم سندھ کی جانب سے سربیا سے بکتر بند گاڑیاں منگوانے اور مقامی سطح پر فیکٹریوں میں تیار کردہ آلات و ہتھیار لینے پر باقاعدہ مزاحمت کا سامنا ہے۔ سربیا سے بکتر بند گاڑیاں منگوانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔
KEY POINTS:
1. Pakistan Will Export Super Mushaqs to Turkey
2. 8 Countries are currently in Talks for JF-17
3. Pakistan is producing 80% of its Defence needs locally while importing the rest of 20%
SOURCE: EXPRESS NEWS>> 8 ممالک پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کے خواہاں - ایکسپریس اردو
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
P.S: I really have doubt about exporting Mushaqs to Turkey news...!