What's new

Pakistan railway driver stopped train for purchasing yogurt

. .
معاشرہ
پاکستان: دہی خریدنے کے لیے ڈرائیور نے ٹرین روک دی
لاہور سے کراچی جانے والی ایک ٹرین کے ڈرائیور نے راستے میں دہی خریدنے کے لیے اپنی مرضی سے غیر اعلانیہ طور پر ریلوے ٹریک پر ریل گاڑی کھڑی کر دی۔ حکام نے ڈرائیور کو اس غیر ذمے دارانہ عمل کے لیے معطل کر دیا۔



پاکستان ریلوے
فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کا اسسٹنٹ بازار سے تھیلے میں دہی خرید کر واپس ٹرین میں سوار ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں رانا محمد شہزاد نامی ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ افتخار حسین کو معطل کر دیا گیا ہے۔



رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے نے پاکستان میں ریلوے کے حفاظتی ضوابط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پاکستان میں اکثر غفلت اور بدانتظامی کو ملک میں پیش آنے والے ٹرین حادثات کی وجہ بتایا جاتا ہے۔

پاکستان وزارت ریلوے کے ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''جب آپ ٹرین کو (پٹریوں کے بیچ) روک دیتے ہیں تو یہ حفاظتی مسئلہ بن جاتا ہے۔ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کر سکتے، جس سے حفاظت پر سمجھوتہ ہو۔‘‘



ویڈیو دیکھیے 03:49

ٹرین میں بوڑھے افراد کو لفٹ دینے والا روسی ڈرائیور

اطلاعات کے مطابق اس مسافر بردار ٹرین نے لاہور سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور کراچی کی جانب روانہ تھی۔


دریں اثناء پاکستان کے وزیر مملکت برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے خبردار کیا کہ وہ ''کسی کو بھی قومی اثاثے نجی استعمال کے لیے اجازت نہیں دیں گے۔‘‘


رواں برس جون میں پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔


ع آ / ا ا (اے ایف پی، س م)
 
. . . . . . .
From Top to the bottom - ALL THESE PEOPLE ARE CROOKS AND THUGS !
 
.
no rules and regulations plus no support to workers which is why workers take shortcut or do daft things.
 
. . . .
You're right,they should be given water,beverages and some snacks at least beforehand. I mean the State should be arranging this.
what id they stop train to meet family on some occasion like eid day ?
Atleast they will have Hot clean meals unlike ours
ours also have it . every train have kitchen
 
.

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom