Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
زاتی طور پر مجھے کئی سال کا تلخ تجربہ عرب لوگوں کے ساتھ رہ کر جو ہوا سو ہوا ۔پر میرا نقطہ نظر تاریخی اور سماجی ہے ۔ ہم کبھی عرب تھے نا بن سکتے ہیں ہاں یہ الگ بات ہے کہ ہم اپنے باپ کا نام بدل کر ہمسائے کا نام زبردستی رکھنا چاہیں ۔ پاکستان ایک مسلمان ملک ہونے کے ساتھ تاریخی طور پر ہندوستان کا حصہ رہا ہے ۔ پاکستان کی اپنی کئی لوکل اور علاقائی تہزیبیں بھی ہیں پاکستانی ژقافتی طور پر عربیوں سے زیادہ ایرانیوں ہندوستانیوں افغانیوں سے جڑا ہوا ہے ۔ سندھ کی تاریخی حیثیت اس کا کلچر رہن سہن بہترین زبان ہو یا خیبر پختون خواہ کا کلچر یا زبان پنجاب کی نہایت زبردست لوک ورثہ ہو یا سرائیکی جیسی میٹھی زبان بلوچوں کا رہن سہن ہو یا کلچر اس سب میں عرب کا پیوند لگانا میری نظر میں بے وقوفی ہے ۔ اوپر سے مزے کی بات عرب خود بھی علاقائی حیثیت کو بے حد اہمیت دیتے ہیں جیسے مصری فخر سے فرعون کہلاتے ہین تو کنعانی اور عدنانی عرب قبائل یمن میں خود کو اصلعرب سمجھتے ہیں لبنانی عرب فرانسیسی کلچر کے دلدادہ افریقی عرب اب ببھی افریقی کلچر لباس رہن سن اور ثقافت سے جڑے ہیں تو خلیج کے عرب اپنے بدو کلچر پر دو درجن عرب ممالک کی اپنی اپنی علاقائی لہجے والی عربی اور رہن سہن ثقافت لباس ہے جس میں پاکستان کی کیا جگہ بنتی ہے کوئی مجھے سمجھا دے ۔