What's new

Pakistan in Pictures

1730460940065.jpeg
 
نومبر کی خاموش شاموں میں
بے نام سی اداس رُتوں میں
اداسی جب اپنے جوبن پہ ہوتی ہے
میں تمہیں یاد کرتا ہوں
اور بے انتہا یاد کرتا ہوں
اِن شاموں کا دورانیہ
جو بڑھتا ہی چلا جاتا ہے
خیالوں کو بھٹکاتا ہے
تیری جانب بلاتا ہے
میں دل کو جھوٹی تسلیاں دیتا ہوں
لیکن دل کب بہلتا ہے
اِن حیلوں بہانوں سے
وہ تو پاگل ہے
اور کہتا ہے چلو اُسی گام
جو راستہ جائے تمہاری جانب
ہمکتے دل کو روکتا ہوں
بہانہ بناتا ہوں مجبوریوں کا
لیکن سنو جاناں
اِن اداس رُتوں کے بعد
آنے کو ہے بہار بھی
میں اُسی بہار کی امید میں
تمہیں سوچتا ہوں اور مسکراتا ہوں​

1730727671189.jpeg
 

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom