Follow along with the video below to see how to install our site as a web app on your home screen.
Note: This feature may not be available in some browsers.
عمران خان کی نااہلی کی درخواست، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کردیا
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا گیا
محمد علی پیر 23 جولائی 2018 19:37
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2018ء) عمران خان کی نااہلی کی درخواست، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کردیا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی۔ افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے والد ہیں، اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکار ہیں، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وضاحت کیلئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں صرف 2 دن باقی ہیں۔ عمران خان انتخابات کے سلسلے میں بھرپور مہم چلا رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ اس مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے متعدد سرویز میں عمران خان کو فیورٹ بھی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانباسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیس کے باعث عمران خان کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔
@BHarwana