What's new

Old Karachi

Karachi Saddar, 1970 . Neat and clean.

1698960541261.png


.
 
کٹی پہاڑی، کراچی۔ یہ 2009 میں ابھرا جب شمالی ناظمناد میں بنجر پہاڑی سلسلے کو دو حصوں میں کاٹ دیا گیا۔ یہ علاقہ اکثر نسلی کشیدگی کا مرکز ہوتا ہے۔ دی ان کٹ ہل کو ایک بار 1976 کی فلم Beyond the Last Mountain کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اس پر فلم کا ٹائٹل چھپا ہوا تھا۔
1730121877879.jpeg
 
کراچی کی اس خوبصورت سڑک کی یہ تصویر سنہ 80ء کی
دہائی کے شروع میں لی گئی جس سے اس زمانے کے کراچی کا پتہ چلتا ہے

1730829377173.jpeg
 
کراچی کا دل
کراچی کے سب سے قدیم علاقوں میں سے ایک
لیاری کا قیام پاکستان سے پہلے کا فوٹو​

1730885018606.jpeg
 
" CAFE GEORGE "
HISTORY OF KARACHI IN THE PAST


اس شہر کو پرانے دور سے دیکھنے والوں کو یاد ہوگا کہ ماضی میں کراچی میں" کیفے جارج " کے نام سے ایک ریسٹورنٹ ہوا کرتا تھا ۔
میری معلومات کے مطابق یہ ریسٹورینٹ سنہ 1940ء میں یا اس سے قبل قائم کیا گیا اور بالآخر سنہ 1979ء میں ختم ہو گیا تھا ۔
مجھے اس ریسٹورینٹ کے اندر جانے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا تاہم لوگوں سے سنا کہ یہاں بہت اچھے کھانے اور چائے پیٹیز دستیاب ہوتے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ کافی ہاؤس ، کیفے فریڈرک اور پرشین کیفے کی طرح یہاں بھی سرشام اہل دانش ، فنکاروں ، قلمکاروں، ادیبوں ، شاعروں اور کراچی کے صحافیوں کی محفلیں جما کرتی تھیں اور لوگ کھل کر حالات حاضرہ پر گفتگو کیا کرتے تھے ۔
یہ ہوٹل شہر کے مہنگے علاقے میں واقع تھا تو یقیناً یہاں آنے والے بھی صاحب ثروت لوگ ہی ہوتے ہوں گے تاہم جب اس کے " مینو" پر نظر پڑی تو وہاں روپے کے ساتھ ساتھ "آنے" کا بھی ذکر ہے اور " آنہ" بھی اس زمانے میں "پیسوں" کی طرح کرنسی میں شمار ہوتا تھا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سستا دور ہوگا ۔
آج اس طرح کے یادگار ہوٹل اور ریسٹورنٹ ختم ہو چکے اور ان کی جگہ اب شاپنگ سینٹرز بن چکے ہیں تاہم کہا جاتا ہے کہ بمبئی میں " کیفے جارج" اب بھی موجود ہے ۔
کیا آپ کو کبھی " کیفے جارج" کے اندر جانے کا اتفاق ہوا اور یہ کراچی میں کس جگہ واقع تھا ؟

1730985644163.jpeg
 
Back
Top Bottom