L@eeq
FULL MEMBER
- Joined
- Jul 5, 2013
- Messages
- 190
- Reaction score
- 0
بہت عرصہ پہلے ،،،، ایک جگہ سیب کا ایک بہت بڑا درخت تھا
اور روزانہ ایک بچہ وہاں آکر اُس درخت کے اِرد گِرد کھیلا کرتا تھا
وہ بچہ اس درخت کی ٹہنیوں سے چمٹ چمٹ کر اس کی چوٹی پر چڑہتا ، اس کے سیب کھاتا ، اور تھک کر اس کے سایے کے نیچے لیٹ کر مزے سے اونگھتا
وہ بچہ اس درخت سے محبت کرتا تھا اور وہ درخت بھی اس سے محبت کرتا تھا اور اس کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا تھا
وقت گذرا ،،،،،، اور بچہ بڑا ہو گیا
،،،،، اور پھر بچہ ہر روز درخت کے ارد گِرد نہیں کھیلتا تھا
ایک دن بچہ واپس آ گیا ،،،،، لیکن وہ دُکھی تھا
درخت نے کہا """ آؤ میرے ساتھ کھیلو """
بچے نے جواب دیا """میں اب اتنا چھوٹا نہیں رہا کہ درختوں کے اِرد گِرد کھیلوں """
مجھے کھلونے چاہیں ، اور کھلونے خریدنے کے لیے مجھے پیسے چاہیں
درخت نے کہا """ میرے پاس تو پیسے نہیں ہیں """
لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ تُم میرے سارے کے سارے سیب لے لو اور انہیں بیچ دوتا کہ تُمہیں پیسے مل جائیں ،
بچہ بہت ہی خوش ہو گیا
بچہ درخت پر چڑھا اور سارے سیب توڑ لیے اور خوشی خوشی وہاں سے چلا گیا ،
درخت نے اپنے سارے پھل کھو دیے لیکن اُس کی خُوشی سے بہت ہی کم تھا ، وہ خُوشی جو اُسے بچے کی خُوشی دیکھ کر ہوئی،
لیکن درخت کی خوشی کچھ زیادہ دیر تک نہ رہ سکی ،،،،،
کیونکہ ، بچہ سیب لے جانے کے بعد واپس نہیں آیا
لہذا درخت دُکھی ہو گیا !!! ۔۔۔۔۔۔۔ پھر ایک دن اچانک ،،،،، وہ بچہ واپس آ گیا لیکن اب وہ ایک مرد بن چکا تھا
درخت اُس کے آنے پر بہت ہی زیادہ خوش ہوا اور اس سے کہا """ آؤ میرے ساتھ کھیلو """
بچے نے جواب دیا """ میرے پاس کھیل کے لیے وقت نہیں ،،، کیونکہ مجھے اپنے بیوی بچوں کے لیے کام کرنا ہے """
ہمیں ایک گھر چاہیے جو ہمیں تحفظ دے سکے
کیا تُم میری مدد کر سکتے ہو؟
مجھے افسوس ہے
میرے پاس تو کوئی گھر نہیں لیکن ، تُم اپنا گھر بنانے کے لیے میری ٹہنیاں اور شاخیں کاٹ سکتے ہو
اُس آدمی نے درخت کی ساری ہی ٹہنیاں اور شاخیں لے لیں اور پھر خوشی خوشی سے چلا گیا ، جس طرح وہ پہلے اس کے پھل لے کر چلا گیا تھا ،
درخت اس کو خوش دیکھ کر پھر سے بہت خُوش ہوا ،،،،، اور وہ ایک دفعہ پھر غائب ہو گیا اور درخت کے پاس واپس نہ آیا
درخت ایک دفعہ پھر اکیلا ہو گیا ، دُکھی ہو گیا
آخر کار دیر تک غائب رہنے کے بعد وہ آدمی واپس آیا
اُسے دیکھ کر درخت نے دُکھ سے کہا """مجھے افسوس ہے میرے بیٹے کہ اب میرے پاس تُمہیں دینے کے لیے اور کچھ نہیں """
اور کہا """ تُمارے لیے اب اور سیب بھی نہیں ہیں """
آدمی نے کہا """ کوئی بات نہیں اب میرے دانت بھی نہیں جن سے میں سیب کو کاٹ سکتا """
""" تُمارے کودنے پھاندنے کے لیے اب میرا تنا بھی نہیں """
تو آدمی نے کہا """ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں ایسا کام نہیں کر سکتا """
درخت نے کہا """ میرے بیٹے اب میرے پاس واقعتا کچھ بھی نہیں جو میں تمہیں دے سکوں ،،،،، """
""" اب صرف میری مرتی ہوئی جڑیں ہی بچی ہیں """ درخت نے روتے ہوئے آنسوؤں سے لبریز آواز میں کہا
آدمی نے کہا """ اب مجھے صرف کوئی ایسی جگہ چاہیے جہاں میں سُکون سے آرام کر سکوں"""
کہ میں اب اتنے سالوں میں بہت تھک چُکا ہوں
""" بہت اچھی بات ہے ، بوڑھے درخت کی بوڑہی جڑیں تُمارے آرام کرنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہیں """درخت نے کہا ،
""" آؤ میرے ساتھ بیٹھو تا کہ تُم سُکون پاؤ ،،، آ جاؤ """
آدمی درخت کے پاس آ بیٹھا ،،، درخت پھر سے خُوش ہو گیا ،،، مسکرایا ،،،اور اُس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوئی تِھیں ،،،
کیا آپ جانتے ہیں !!! یہ درخت کون ہے ؟؟؟
!!! یہ درخت آپ کے والدین ہیں،،،،،
اللہ کرے کہ ہم ایسی اولاد میں سے نہ ہوں جِن کے بارے میں یہ اشاراتی کہانی ہے
آپ سب سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس اشاراتی کہانی کو اپنے تما م دوستوں اور اہل خانہ و خاندان تک پہنچایے
what a story. beutiful. sory from friends who cant read urdu but i cant translate this short but very interesting story .....