Baghial
SENIOR MEMBER
- Joined
- Feb 17, 2017
- Messages
- 5,742
- Reaction score
- -28
- Country
- Location
19 جون 2018
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم ناصر الملک پاکستان میں 14 مختلف جائیدادوں کے مالک ہیں جب کہ بیرون ملک لندن اور سنگاپور میں جائیدادیں اہلیہ کے نام پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کرادی، اثاثوں کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔
دستاویزات کے مطابق ناصر الملک کے نام پر اسلام آباد میں دو پلاٹ ہیں، بحریہ انکلیو اسلام آباد میں دو کنال کا پلاٹ ایک کروڑ 10 لاکھ کا ہے۔
ڈپلومیٹک انکلیو اپارٹمنٹ کی قیمت 2 کروڑ 20 لاکھ جب کہ کانسٹیٹیوشن اپارٹمنٹ میں اراضی کی قیمت 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سوات میں مختلف مقامت پر موجود 8 پلاٹ اور پشاور کی اراضی والد کی جانب سے ہے، جب کہ سنگا پور اور لندن میں اثاثے اہلیہ کے نام پر ہیں۔
دستاویزات کے مطابق اہلیہ کی سنگا پور جائیداد کی مالیت 714،286 ڈالر ہے، جب کہ لندن اثاثوں کی مالیت 272،850 پاؤنڈ ہے، سنگاپور اثاثوں میں نصف شیئر اور لندن اثاثوں میں ایک تہائی حصہ ناصر الملک کا ہے۔
نگراں وزیر اعظم کی اہلیہ کے نام سے کی گئی سرمایہ کاری 722،590 ڈالر کی ہے، 31 لاکھ روپے کے زیورات اور 65 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ہے۔
نگراں حکمرانوں کو تین روز میں تمام اثاثے ظاہر کرنے ہوں گے، الیکشن کمیشن
دستاویزات کے مطابق ناصرالملک کے پاس 2012 ماڈل کی دو کاریں ہیں، جن میں سے ایک کی قیمت 10 لاکھ روپے اور دوسری کار کی 48 لاکھ روپے ہے۔
چار مختلف بینکوں میں بھی ناصر الملک کے اکاؤنٹس میں 10 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے،
دستاویزات کے مطابق ان کی جائیداد پر 380،363 ڈالر کا رہن بھی ہے۔