What's new

Musharaf lied about Dr. Afia - Her mother revealed the truth!

it is now a political point scoring issue.
I personally think that the real truth is still hidden.
There is much more then evident presently.

How is that even half political? On its basis, its inhuman and un-lawful. You cannot sell a countrymen or let any third country abduct your countrymen from your owned land. Stop thinking everything through the mirror of love for Musharaf. He could be a good person in other things but where he is at fault, he is at fault.
 
.
No one can get american citizenship without applying for it and that is choice and application can be filed under political refuge or some thing else.

Pakistan allow dual citizenship rights.


I gave you two links, even FBI´s most wanted list says she is a Pakistani.

Show me how she is American?
 
.
OK fine musharaf lied in fact whole assembly at that time lied.They had a brilliant idea of how about abducting a lady from karachi and keep it in Afghanistan for 15 years.So everybody in the governmence,ISI and CIA rush towards airport and abducted a randomly picked lady to keep her in afghanistan and musharraf got whole lot of ransom for this and divided among his family.Then whole of press and court drama by western because its damn fun.
Or maybe musharaf have some personal problems with dr aafia thats why?

whoosh she was an american citizen and a terrorist sympathizer lol who wants to believe that in fact whole of taliban, lal masjid and al qaeda are god chosen people to go and kill every american?
There is also the possibility that given her ex husbands links to terror organizations she ended up being a suspect and was abducted to simplify matters of trials, investigation, interrogation.

Along the way they have beaten her up, tortured her and now the US state and Pakistani state itself will be found guilty of war crimes if they back off now and let her go admitting their mistake and the way they handled "suspects".

The US has NOT tried her as a terrorist sympathizer not even a terrorist housefly either, the bogus story of her firing a gun was denied by all forensic experts called in for testimony.

So yeah, the grievances of her mother are totally legit.
 
.
Musharaf claimed

1 - He and his Governess knew nothing about Dr. Afia when and how she got abducted - AND -
2 - Dr. Afia is an American Citizen.

Watch her mother say whats the reality. Watch 6:00 Onwards


YouTube - ct - 10th oct 2010 - part 3

Muhammad Mian Somro, the Chairman of Senate was informed within minutes of her abduction. Asad Ashrif Malik (IG) called and inquired about the issue in next few minutes. Somro later told her mother that Afia was taken to America.

Dr. Afia is Pakistani and even after living 15 years in America, both sisters didn't apply for green-card or US passport. Such a pity such patriotic daughter of country is sold by him/his government.

To start with, what you have posted is her mothers "version" and not necessarily the reality as you claim.

Coming to what she said, firstly I was startled by the way she started the conversation with Hamid Mir. Secondly, to claim that her daughters told her they didnt want US citizenship as they don't want to abandon pakistani passport...well you don't have to surrender your pakistani passport to get a green card or US citizenship.

Thirdly, to claim that her daughters, and in particular Aafia, said she didn't think it worth to get US citizenship and she would make pakistan so great and blah blah...how exactly? by living in the US? by marrying the nephew of Khalid Sheikh?

I honestly do not know the truth about her case (as most of us) but the more I hear her family, the more I get convinced they are living in denial and trying to create a public sympathy for "an innocent and heroic Aafia" and may be try living in this make-believe world.

After all, living with the alternate story (if true) would be nearly impossible for a mother.
 
.
Why is love of Musharaf forcing many of us to be devil's advocate???

Even though I'm defending Aafia over Musharraf, I would in an instantly choose a democratic Musharraf over Nawaz and Zardari given the choice for larger national interests.
 
.
Coming to what she said, firstly I was startled by the way she started the conversation with Hamid Mir.

Yeah and did you notice there was a scene cut right then? Obviously Hamid Mir had inserted some mirch masala into her words by means of training her before she came on line
 
.
They all hold one commonality, they were Pakistani. Dr. Afia or any other person who is born here in Pakistan is respectable and this country give him/her all the rights that Mohammad Ali Jinnah or Fatima Jinnah had. On these grounds, they are not just comparable but same.

a wrong comparison, you shouldnt even have listed those national names of pakistan together with Afia's name. Baitullah Mehsud was also a pakistani citizen, so he also had this comonalty with Jinah, i cant understand that logic.
 
.
Even if she was illeterate, what makes you think she was any lesser Pakistani? I don't see her as hero, I don't see her any educational worth or sociopolitical character in her, I see in her a women and the fact that she was Pakistani. Cut all other arguments shot, who would you or Musharaf or any third person justify her abduction without allegations or conviction.???

Why is love of Musharaf forcing many of us to be devil's advocate???


You are accurate. She is only a weak woman. Might have got some extreme passions. But she being a weak lady deserved complete forgiveness as she committed no major/capital crime.

86 years imprisonment on account of funny charges is NOT any justice.

But still Taliban vs America .... America is superior.

Because for Taliban ... their own blood is so cheap that they have a force of idiot suicide attackers.

On the otherside ... American give respect to their own blood. They give punishment of 86 years imprisonment to a weak lady who just hold a gun before their soldiers.

American approach is superior to that of Taliban.

But ... American Approach also doesn't come upto right ethics.
 
.
Taken from www.mqmpakistani.org


عافیہ کا کیس ایک بدترین مثال ہے کہ میری قوم کے اخبارات میں لکھنے والے سینکڑوں دانشوران، اور پھر کڑوڑوں عوام جذبات میں آ کر فورا عقل سے پیدل ہو جاتے ہیں۔


مس ریڈلی اور صدیقی فیملی چیٹ ہیں اور سالہا سال سے عافیہ کیس پر تحقیق کر رہے ہیں اور قیدی نمبر 650 کی رٹ لگا کر انہوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔ قوم کے دانشوران قیدی نمبر 650 پر سینکڑوں کالم لکھ کر کڑوڑہا صفحات کالے کر چکے ہیں۔ کڑوڑوں عوام قیدی نمبر 650 پر ڈھائے جانے والے ظلم کا سن کر اپنا سیروں خون جلا چکے ہیں۔۔۔

۔۔۔ یہ سب کچھ ہو چکا ہے مگر کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ ایک صاف اور آسان سی بات دیکھ سکتا کہ یہ جھوٹ ہے کہ عافیہ قیدی نمبر 650 تھی۔ جی ہاں، یہ مس ریڈلی، صدیقی خاندان اور عمران خان کا جھوٹ ہے کہ عافیہ بگرام میں قید ی نمبر 650 ہے۔ یہ بات ناممکنات میں سے ہے کہ عافیہ قیدی نمبر 650 ہو۔
معظم بیگ وہ شخص ہے جس کے بیان پر عافیہ کو قیدی نمبر 650 بنا دیا گیا۔
مگر معظم بیگ فروری 2002 میں بگرام جیل لایا گیا، اور پھر اسکے ایک سال بعد ٹھیک 2 فروری 2003 کو وہ بگرام سے گوانتاناموبے کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ (لنک)
جبکہ عافیہ اسکے دو مہینے بعد تک کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھیں اور وہ یکم اپریل 2003 کو روپوش ہوئیں۔
جبکہ معظم بیگ جس قیدی عورت کے چیخنے کی آوازیں سننے کی بات کرتا تھا، وہ تو معظم بیگ سے بھی پہلے جیل میں موجود تھی۔

تو اب کوئی عقلمند یہ بتا سکتا ہے کہ پھر صدیقی فیملی، مس ریڈلی اور قوم کے دانشوران نے سالہا سال کی عافیہ کیس پر تحقیق کے بعد بھی عافیہ کو قیدی نمبر 650 کیوں بنا کر پیش کرتے رہے؟ کیا میں یہ کہنے میں حق بجانب نہیں کہ عافیہ کیس میری قوم کی جذبات میں آ کر اندھا ہو جانے کی بدترین مثال ہے کہ جہاں قوم کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے اور اُسے جذبات میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہوتا۔

کاش کہ میری قوم اس جذباتیت کی بیماری سے نکل سکتی اور ریشنل ہو کر حالات کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتی۔
عافیہ کی کہانی کا دوسرا رُخ، انکے سابق شوہر ڈاکٹر امجد کی زبانی (عافیہ کو اغوا نہیں کیا گیا، بلکہ اُس نے اپنی روپوشی کا ڈرامہ خود کیا)


22 مئی 2009 کو امت اخبار میں عافیہ کے سابق شوہر ڈاکٹر امجد کا طویل انٹرویو شائع ہوا ہے جس کے بعد بہت سے پہلو کھل کر سامنے آئے ہیں۔


کہانی کا یہ رخ سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ بنت حوا پر ظلم کا نہیں رہا، بلکہ اس سے قبل سچ اور جھوٹ کے فیصلہ کا معاملہ ہے کہ آیا واقعی اس بنت حوا پر ظلم بھی ہوا ہے کہ وہ شروع سے لیکر ابتک پوری قوم کے جذبات سے کھیلتے ہوئے جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہوئے بے وقوف بنائی جا رہی ہے؟ یہ وہ بات ہے جس کی گواہی ڈاکٹر امجد کی یہ تحریر دے رہی ہے۔

تو اب سچ کو بے نقاب ہو جانا چاہیے۔ اگر مشرف صاحب پر قوم کی بیٹی بیچنے کا الزام ہے تو ان کو سزا ہو جائے، لیکن اگر یہ فقط تہمت ہے تو اس رائیٹ ونگ میڈیا پر ایک آدم کے بیٹے پر یہ مسلسل اور نہ ختم ہونے والی تہمت کے الزام دہرانے پر جتنی بھی لعنت کی جائے وہ کم ہو گی۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی کیسا بھی دشمن ہو اس پر بیٹی کو غیروں کے ہاتھوں بیچنے کا الزام یوں لگایا جانا چاہیے۔



آپ میں سے ہر ایک کو بہرحال ڈاکٹر امجد کی یہ طویل تحریر خود پڑھنی پڑھے گی۔ یہاں پر ہم فقط وہ تصویر انتہائی مختصر الفاظ میں اور بہت سے ثبوت جن کا ذکر ڈاکٹر امجد نے کیا ہے، انہیں حذف کرتے ہوئے پیش کر رہے ہیں۔

1۔ عافیہ جنونی کیس ہے۔ خاص طور پر جب جہاد کا مسئلے آئے تو یہ جنون بے قابو ہے۔

2۔ عافیہ اگر جہادی تنظیموں کی ممبر نہیں تھیں، مگر پھر بھی عافیہ کے جہادی تنظیموں سے رابطے تھے، اور خالد شیخ گروپ سے بھی رابطے تھے، امریکہ میں بھی اور پاکستان میں بھی۔ نیو ہمپشائر میں گروپ کے ساتھ کیمپنگ کیا کرتیں جس کا مقصد جہاد کی تیاری تھا جس میں پانچ چھ بار وہ خود لے کر گئے۔ نیز انہوں نے نائٹ ویژن اسکوپ اور دو بلٹ پروف شکاری جیکٹس، سی فور دھماکہ خیز مواد بنانے کے مینوئل وغیرپ خریدے جس کی وجہ فطری دلچسپی اور شکار بتائی اور ان کی خرید و فروخت ممنوع نہیں تھی ملک سے باہر لے جانا ممنوع تھا۔

3۔ جب پہلی مرتبہ امریکی اداروں نے ان کا انٹرویو لیا تو عافیہ نے جان بوجھ کر ان ادارے والوں سے جھوٹ بولنا شروع کر دیا، حالانکہ تمام چیزں بینک سٹیٹمنٹ وغیرہ کے ذریعے ثابت تھیں اور ناقابل انکار تھیں (یعنی بلٹ پروف جیکٹیں اور نائٹ ویژن اسکوپ وغیرہ۔ جب ڈاکٹر امجد نے اس کی وجہ پوچھی تو عافیہ کہنے لگیں کہ کافروں کو انکے سوالات کے صحیح جوابات دینا جرم ہے اور ان سے جھوٹ بولنا جہاد۔ [پتا نہیں پھر وہ کافروں کے ملک امریکہ گئی ہی کیوں تھیں]

4۔عافیہ کے اس جھوٹ کے بعد ڈاکٹر امجد اور عافیہ امریکہ میں مشتبہ ہو گئے اور انہیں امریکا چھوڑ کر پاکستان شفٹ ہونا پڑا۔
ڈاکٹر امجد نے عافیہ اور اپنی ذاتی زندگی کے متعلق جو واقعات لکھے ہیں، وہ ہم یہاں مکمل حذف کر رہے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان کے بغیر یہ کہانی مکمل نہیں ہوتی۔ اس لیے آپ لوگ یہ ڈاکٹر امجد کی تحریر کو ضرور پڑھیں۔

5۔ پاکستان شفٹ ہونے کے بعد عافیہ نے ڈاکٹر امجد کو افغانستان میں جہاد پر جانے کے لیے لڑائی کی اور نہ جانے کی صورت میں طلاق کا مطالبہ کیا [عافیہ نے امریکہ میں انہیں پڑھائی ادھوری چھوڑ کر چیچنیا اور بوسنیا جا کر جہاد کرنے کے لیے بھی کہا تھا جو بعد میں لڑائی کی صورت اختیار کر گیا تھا]

6۔ دیوبند مکتبہ فکر کے مشہور عالم مفتی رفیع عثمانی نے عافیہ کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بات نہ بنی۔

7۔ بہرحال طلاق ہوئی۔ مگر ڈاکٹر امجد بچوں سے طلاق کے بعد سے لیکر اب تک نہیں مل سکے ہیں۔ وجہ اسکی عافیہ اور اسکی فیملی کا انکار ہے۔ یہ ایک باپ پر بہت بڑا ظلم ہے جو بنت حوا اور اسکے حواریوں کی جانب سے کیا گیا اور ابھی تک کیا جا رہا ہے۔

8۔ 2003 میں عافیہ نے خالد شیخ کے بھانجے عمار بلوچی سے دوسری شادی کر لی تھی، مگر اسکو خفیہ رکھا گیا، ورنہ قانونی طور پر بچے ڈاکٹر امجد کو مل جاتے۔

9۔ 2003 میں ہی خالد شیخ کو پکڑا گیا، اور وہاں سے چھاپے کے دوران ملنے والے کاغذات سے پتا چلا کہ عافیہ کا اس گروپ سے تعلق ہے اور یہ کہ وہ خالد شیخ کے بھانجے سے دوسری شادی کر چکی ہیں اور نکاح نامہ پر انکے دستخط ہیں۔ پاکستانی اور امریکی ایجنسیوں نے اس بات کی تصدیق کی اور ساتھ میں عمار بلوچی کے خاندان والوں نے بھی اسکی تصدیق کی، مگر صدیقی خاندان مستقل طور پر جھوٹ بولتا رہا کہ عافیہ نے دوسری شادی نہیں کی۔ بعد مین عافیہ نے عدالتی کاروائی کے دوران خود اس دوسری شادی کی تصدیق کی۔

10۔ پاکستان واپس آ کر عافیہ بجائے ڈاکٹر امجد کے گھر جانے کے، زبردستی اپنے والدین کے گھر جا کر بیٹھ گئی۔ پھر اُس نے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ مفتی رفیع عثمانی نے عافیہ کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بے سود۔


پھر عافیہ خفیہ طور پر 5 دن کے لیے امریکہ گئیں اور وہاں پر خالد شیخ کے ساتھی ماجد خان کے لیے اپنے شوہر ڈاکٹر امجد کے کاغذات استعمال کرتے ہوئے ایک عدد پوسٹ بکس کو کرائے پر لے لیا۔ ڈاکٹر امجد کی تحریر کے مطابق انہیں اس پوسٹ باکس کا علم تھا نہ عافیہ کے اس 5 دن کے خفیہ دورے کا۔

11۔ سن 2003 میں خالد شیخ کے پکڑے جانے کے بعد عافیہ بہت خطرے میں آ گئی اور خالد شیخ کے گروہ اور عافیہ نے بہتر سمجھا کہ وہ روپوش ہو جائیں کیونکہ انکا تعلق خالد شیخ سے ثابت تھا اور پھر خالد شیخ کے بھانجے عمار بلوچی سے شادی کرنے کے بعد اور امریکہ میں غیر قانونی طور پر ماجد خان کے لیے پوسٹ بکس باکس لینے کے بعد یہ یقینی تھا کہ ایف بی آئی انکا پیچھا کرتی۔

12۔ چنانچہ ڈاکٹر عافیہ نے باقاعدہ طور پر اپنی روپوشی کا ڈرامہ کھیلا۔


روپوش تو عافیہ 31 مارچ سے کچھ دن پہلے ہی ہو چکی تھی، مگر پھر عافیہ نے اپنی فیملی کو فون کر کے بتایا کہ وہ باقاعدہ ساز و سامان باندھ کر کراچی سے اسلام آباد اپنے ماموں سمش الدین واجد صاحب کے پاس جا رہی ہیں۔


مگر پھر راستے میں روپوش ہو گئیں۔ مگر مسئلہ یہ تھا کہ انہیں اس روپوشی کا جواز بھی دینا تھا کیونکہ ڈاکٹر امجد بچوں سے ملنے کی خاطر عافیہ کے خلاف قانونی کاروائی کر رہے تھے۔
اس لیے اس روپوشی کا جواز یہ بنایا گیا کہ عافیہ کو ایجنسی کے لوگ ہی بچوں سمیت اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
یوں عافیہ نہ صرف ڈاکٹر امجد سے بچ گئیں، بلکہ ان کے خاندان والے بھی ان سوالات سے بچ گئے کیونکہ اس دوران عافیہ کا نام گیارہ ستمبر کے حملوں کے حوالے سے سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہو چکا تھا۔

13۔ مگر ڈاکٹر امجد نے عافیہ کے غائب ہو جانے پر یقین نہیں کیا، اور خاندان کی درزن اور دو اور لوگوں نے اسکے بعد کراچی میں دیکھا، اور داکٹر امجد لکھتے ہیں کہ انہوں نے ان لوگوں کو بطور گواہ عدالت میں بھی پیش کیا۔

14۔ پھر لیڈی صحافی ریڈلی نے دعوی کیا عافیہ بگرام جیل میں قیدی نمبر 650 ہے۔ مگر مس ریڈلی نے یہاں چیٹنگ کی اور یہ بالکل صاف اور سیدھی سی بات تھی کی عافیہ قیدی نمبر 650 نہیں ہو سکتی کیونکہ معظم بیگ 2 فروری 2003 کو بگرام سے گوانتانا موبے منتقل ہو چکا تھا جبکہ عافیہ اسکے دو مہینے بعد 31 مارچ 2003 کو روپوش ہوئی۔

15۔ سب سے بڑا ثبوت: عافیہ کا 2008 میں اپنے ماموں شمس الدین واجد کے گھر نمودار ہونا

ڈاکٹر امجد لکھتے ہیں دو بڑے انگریزی اخبارات میں انہیں ایک دن شمس الدین واجد [عافیہ کے ماموں] کا بیان پڑھنے کو ملا جس سے انہیں شاک لگا۔
شمس الدین واجد کہتے ہیں کہ سن 2008 میں عافیہ ان کے گھر ایک دن اچانک نمودار ہوئی۔ اور تین دن تک رہی۔
ڈاکٹر امجد نے پھر بذات خود شمس الدین واجد صاحب سے رابطہ کیا اور ان سے تفصیلات طلب کیں۔
شمس الدین واجد صاحب نے جواب میں انہیں باقاعدہ ای میل تحریر کی ہے جو کہ بطور ثبوت ڈاکٹر امجد کے پاس موجود ہے۔
شمس الدین واجد صاحب کے مطابق انہوں نے عافیہ کی ماں کو بھی وہاں پر بلایا اور انکی بھی عافیہ سے ملاقات ہوئی۔
مزید یہ کہ عافیہ نے کھل کر نہیں بتایا کہ وہ کن لوگوں کے ساتھ ہے، مگر اس دوران میں شمس الدین واجد صاحب کو عافیہ کی ناک پر سرجری محسوس ہوئی جو زخم کی وجہ سے تھی یا پھر شکل تبدیل کرنے کی غرض سے، بہرحال عافیہ پورے عرصے نقاب کا سہارا لیتی رہی اور کھل کر سامنے نہیں آئی۔


پھر عافیہ نے اپنے ماموں سے ضد شروع کر دی کہ وہ انہیں طالبان کے پاس افغانستان بھیج دیں کیونکہ طالبان کے پاس وہ محفوظ ہوں گی۔ مگر ماموں نے کہا کہ انکے 1999 کے بعد طالبان سے کوئی رابطے نہیں ہیں اور وہ اس سلسلے میں عافیہ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ اس پر عافیہ تیسرے دن وہاں سے غائب ہو گئی۔


چنانچہ عافیہ نے یہ گیم کھیلی اور وہ اس پورے عرصے کے دوران خالد شیخ کے گروہ یا کسی اور جہادی گروہ کی مدد سے روپوش رہی، اور اسی گروہ کے لوگ عافیہ کے گھر والوں کو اس عرصے میں فون کر کے عافیہ کی خیریت کی خبر دیتے رہے۔
نیز واجد شمس الدین کی گواہی کے مطابق جس عافیہ سے سن 2008 میں ملے تھے، وہ اپنے پورے ہوش و حواس تھی۔ جبکہ بگرام کی قیدی 650 اپنے ہوش و حواس کھو چکی تھی۔ اس حقیقت کے بعد قیدی نمبر 650 کی حقیقت بالکل واضح ہو چکی تھی مگر افسوس کہ یہ مشرف دشمنی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ابھی تک قیدی نمبر 650 کا پروپیگنڈہ کرتے ہوئے حوا کے بیٹے پر تہمتیں لگائے جا رہے ہیں۔



16 عافیہ کے بچے تمام عرصے عافیہ کے پاس تھے

عافیہ کے ساتھ اسکا بیٹا احمد موجود تھا جس کے متعلق پکڑے جانے پر عافیہ نے جھوٹ بولا تھا کہ احمد اسکا بیٹا نہیں بلکہ احمد مر چکا ہے اور تمام عرصے وہ احمد کو علی حسن بتلاتی رہی۔ مگر ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہو گئی کہ وہ احمد ہی ہے۔

نیز احمد اپنی ماں کو عافیہ کے نام سے نہیں جانتا تھا، بلکہ صالحہ کے نام سے جانتا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ عافیہ اس پورے عرصے کے دوران اپنی آئڈنٹیٹی تبدیل کر کے صالحہ کے نام سے روپوشی کی زندگی گذارتی رہی۔
بی بی سی اور "دی نیوز" اخبار کو ڈاکٹر امجد کا انٹرویو


امت اخبار سے قبل ڈاکٹر امجد بی بی سی کو بھی انٹرویو دے چکے تھے۔ انٹرویو کا مکمل لنک یہ ہے۔


اس سے زیادہ اہم انٹرویو دی نیوز اخبار کو دیے جانے والا ہے اور اسکا لنک یہ ہے۔
اعتراض: عافیہ اگر مطلوب تھی تو اسے 25 دسمبر 2002 میں امریکہ جانے پر گرفتار کیوں نہیں کیا گیا


اس اعتراض کا جواب اوپر "دی نیوز" اخبار کے انٹرویو میں شامل ہے۔


عافیہ اور ڈاکٹر امجد ایف بی آئی کی نظروں میں اس لیے آئے کیونکہ انہوں نے نائٹ گوگلز، بلٹ پروف جیکٹیں اور سی فور دھماکہ خیز مواد بنانے کے مینوئل وغیرہ خریدے تھے۔ ایف بی آئی کو جس پر شک ہوا اس سے انہوں نے پوچھ گچھ کی۔ مگر چونکہ امریکہ میں یہ چیزیں خریدنا قانونی تھا اس لیے انکا نام کنٹرول ایگزٹ لسٹ میں نہیں آیا۔

پھر عافیہ کی ضد شروع ہو گئی کہ امریکہ محفوظ نہیں ہے چنانچہ پاکستان منتقل ہو جاؤ۔ ضد کر کے عافیہ نے اپنی بات منوا لی۔ پھر پاکستان آ کر طلاق بھی لے لی۔ مگر یہ معمہ پھر بھی لا حل ہے کہ عافیہ پھر اس ملک میں دوبارہ خفیہ طور پر 25 دسمبر کو کیا لینے گئیں کہ جسے وہ خود غیر محفوظ کہہ کر پاکستان شفٹ ہو گئی تھیں؟ بہانہ کیا گیا کہ وہ یونیورسٹی میں جاب لینے گئی تھیں۔ مگر یورپ اور امریکہ کا ایک ایک بچہ بھی آپ کو بتلا دے گا کہ 25 دسمبر سے لیکر 3 جنوری تک کرسمس اور نیو ایئر کی وجہ سے ناممکن ہے کہ کوئی یونیورسٹی کھلی ہو اور وہ جاب کے انٹرویو کے لیے کسی کو کال کرے۔ اور عافیہ تو خود پہلے زبردستی امریکہ چھوڑ کر گئی تھی کہ وہ اور اسکے بچے وہاں محفوظ نہیں، اور ڈاکٹر امجد کی اچھی بھلی بیس ہزار ڈالر ماہانہ کی جاب عافیہ نے چھڑوا دی۔

عافیہ کے امریکہ جانے کا معمہ لیکن اسکے فورا بعد ہی حل ہو گیا جب پاکستان میں ایف بی آئی نے یکم مارچ 2003 کو خالد شیخ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی (لنک)۔ اسی سے انہیں عافیہ کی دوسری شادی کا علم ہوا اور یہ چیز سامنے آئی کہ عافیہ نے خالد شیخ کے ساتھی ماجد خان کو غلط طور پر اپنا شوہر کہتے ہوئے پوسٹ آفس میں ایک باکس حاصل کیا تھا اور اسکی چابی خالد شیخ کے ایک اور ساتھی عذیر پراچہ کے پاس تھی۔

اس کے بعد امریکی حکومت نے مارچ 2003 میں عافیہ صدیقی (اور ڈاکٹر امجد) کے نام گلوبل وارنٹ ایشو کیا اور انکے نام ایگزٹ لسٹ میں شامل ہو گئے۔ ڈاکٹر امجد نے امریکی حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کر دی، جبکہ عافیہ صدیقی 31 مارچ کو روپوش ہو گئیں کیونکہ خالد شیخ کے بھانجے عمار البلوچی سے شادی، اور ماجد خان کے لیے جھوٹ بول کر پوسٹ آفس بکس حاصل کرنے کے بعد ایف بی آئی مکمل طور پر عافیہ کے پیچھے تھیں۔
صدیقی خاندان کا ایک اور بڑا جھوٹ


انسان اپنی کذب بیانیوں کی بنیاد پر پہچانا جاتا ہے۔ عافیہ اور صدیقی فیملی شروع سے ہی ڈرامہ کر رہے ہیں۔ اور اسکا ایک سب سے بڑا ثبوت عافیہ کی ماں عصمت صدیقی کی جانب سے عدالت میں جمع کروایا جانے والا یہ حلف نامہ ہے۔

عافیہ یکم اپریل 2003 کو روپوش ہو گئی۔ اس پر ڈاکٹر امجد نے جولائی 2003 میں عدالت میں عافیہ کے خلاف بچوں کی کسٹڈی کے لیے کیس کر دیا۔

اس کیس کے جواب میں عافیہ کی ماں عصمت صدیقی نے عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا جس میں انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ عافیہ اور بچے ایف بی آئی کے پاس محفوظ ہیں۔ جبکہ صدیقی فیملی کی امریکہ میں وکیل مس شارپ اسکے بالکل برعکس فرما رہی تھیں۔

دیکھئے ڈاکٹر امجد کا ڈان اخبار کو خط۔، جس میں وہ عصمت صدیقی کے اسی جھوٹ پر سٹپٹا رہے ہیں کہ انکے دو بچے تو امریکی شہریت رکھتے ہیں اور اگر صدیقی خاندان کے پاس ثبوت تھا تو پھر انہوں نے امریکی کورٹ میں امریکی حکومت کو کیوں نہیں گھسیٹا۔






Dr. Ajmad's letter to Dawn about his Children (link)


Dr Aafia’s children: father’s plea


AS the father of three innocent children, I have been frustrated and anguished by what has taken place since my divorce from Dr Aafia Siddiqui in August 2002. I hesitated to come forward because I did not want anything I said to be used against the mother of my children. I am only speaking out now because I am desperately worried about my children’s safety.

In October 2002, Dr Aafia and I signed an agreement. I agreed that Aafia would retain custody of our three young children, Ahmed, Marium and Suleman. Aafia agreed to let me meet them and ensure their well-being. But Aafia did not uphold her side of the agreement.

She did not let me meet my children or fulfil my obligation of financially supporting them. In June 2003, I filed a lawsuit for custody of the children. Based on past experience, I had reason to fear that Aafia might pursue her political ambitions to the detriment of our children’s welfare. It now seems that the truth may be worse than I could have imagined.

In the course of our lawsuit, Aafia’s mother, Ismat Siddiqui, testified in a sworn deposition in August 2003 that the FBI had informed her US lawyer that the children and their mother were safe with them. In US press reports, however, the lawyer, Elaine Sharp, said the FBI had told her exactly the opposite.

When my family and I inquired from the FBI, we were told that the US was still looking for Aafia and had no information about where the children were. Why did Aafia’s mother claim the FBI had told her lawyer they had the children when plainly the FBI hadn’t said anything of the sort?

My two oldest children are US citizens. If the Siddiquis had evidence that the US was holding our three innocent children prisoner, why didn’t they bring charges in the US against the relevant agencies?




افتخار چوہدری کی سپریم کورٹ نے عافیہ کے کیس پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا؟


عمران خان اور نواز شریف کے چہیتے افتخار حسین اور انکے ساتھی ججوں نے مشرف دور میں ریکارڈ ٹائم میں سوا سو کے قریب کیسز میں سوموٹو ایکشن لیے۔ ان کیسز میں مسنگ پرسنز کے کیسز بھی شامل ہیں۔ مگر آپ لوگوں کے چہیتے افتخار حسین اور انکی عدلیہ نے اگر ایکشن نہیں لیا تو دو کیسز میں نہیں لیا:۔

  1. پہلا تو لال مسجد میں 1500 طالبات کو قتل کر کے صحن میں دفنا دینے کے کیس پر نہیں لیا۔
  2. اور دوسرا عافیہ صدیقی کی بازیابی کے سلسلے میں نہیں لیا۔



اچھا اگر افتخار چوہدری نے سوموٹو ایکشن نہیں لیا تو پھر سوال ہے کہ صدیقی خاندان نے عافیہ کی گمشدگی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بٹھانے کے لیے کیس کیوں نہیں کیا؟


لال مسجد کیس میں بھی سپریم کورٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ان سینکڑوں کمانڈوز اور جوانوں کو عدالت طلب کر کے حقیقت جان سکتی تھی، مگر ادھر بھی راہ فرار اختیار کی گئی کیونکہ یہ سینکڑوں کمانڈوز اور جوان یہی گواہی دے رہے تھے کہ کوئی 1500 طالبات قتل کر کے صحن میں نہیں دفنائی گئیں۔


اور عافیہ صدیقی کے معاملے میں بھی عدالت عالیہ ہر ایجنسی کو بلا کر ان سے سچ اگلوا سکتی تھی۔ مگر سرے سے ایسا کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ سارا زور لال مسجد کی طرح صرف پروپیگنڈے پر ہے۔
صدیقی ڈرامے باز خاندان کی مکاری اور ظلم کا ایک اور ثبوت: الزام کہ ڈاکٹر امجد افغانستان جا کر احمد پر تشدد کرتا تھا


ڈاکٹر امجد قانونی طور پر احمد اور بچوں کے ولی ہیں، اور انکی موجودگی میں بچے کسی صورت خالہ یا نانی کو نہیں مل سکتے۔ مگر جب احمد کو افغانستان سے پاکستان لایا جا رہا تھا تو ڈاکٹر امجد نے عدالت میں انکی کسٹڈی کا کیس نہیں کیا کیونکہ انکے مطابق ایسی صورت میں انہیں ڈر تھا کہ کہیں احمد کی آمد میں کیس کی وجہ سے تاخیر نہ ہو جائے۔


دوسری طرف صدیقی خاندان کسی صورت نہیں چاہتی تھی کہ احمد کسی صورت اپنے باپ ڈاکٹر امجد کے پاس پہنچے کیونکہ وہ سچ بول سکتا تھا کہ عافیہ اتنے عرصے کہاں روپوش رہی۔ اس لیے صدیقی خاندان نے ڈاکٹر امجد پر پہلے سے ہی ہر طرح کی کیچڑ اچھالنا شروع کر دی تھی۔


اور جب احمد صدیقی خاندان کے پاس پہنچا، تو انہوں نے احمد کے دماغ میں باپ کے خلاف ہر قسم کا زہر بھر دیا، جس کا ایک نمونہ آپ کو اس ویڈیو میں نظر آئے گا جہاں صدیقی خاندان کے اس زہر کے اثر احمد یہ بیان دے رہا ہے کہ اسکا باپ ڈاکٹر امجد افغانستان آ کر اس پر تشدد کیا کرتا تھا۔ اس ویڈیو کو غور سے دیکھئیے۔




کیا دنیا میں کوئی ایسا باپ ہے جو خاص طور پر افغانستان اس لیے جائے تاکہ اُسے اپنی اولاد پر تشدد کرنا ہو؟ کیا امریکیوں کے پاس کوئی ایسا شخص بھی نہیں تھا جو بچوں پر خود سے تشدد کرتا بجائے باپ کو خاص طور پر پاکستان سے افغانستان بلانے کے تاکہ آ کر وہ خود اپنی اولاد پر تشدد کرے؟

اور اگر یہ سچ ہے کہ ڈاکٹر امجد افغانستان اس لیے جایا کرتا تھا تاکہ اپنے بیٹے پر تشدد کر سکے، تو پھر یہ بات احمد نے پہلے دن ہی کیوں نہیں بتلا دی؟ احمد کے پہلے بیان کو لے کر مس ریڈلی کافی شور مچا رہی تھیں، مگر اس میں کہیں احمد نے باپ کے تشدد کا ذکر نہیں کیا جو کہ سب سے پہلے ہونا چاہیے تھا۔
پھر احمد کا دوسرا بیان آتا ہے مگر اسے اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ وہ تفتیش کاروں نے اس سے پوچھا تھا۔ پھر سال گذر جاتا ہے اور ڈاکٹر امجد پر افغانستان جا کر احمد پر تشدد کرنے کا الزام نہیں لگتا۔
عافیہ جب روپوش ہوئی تو احمد 7 سال کا تھا، اور یہ ناممکن ہے کہ 7 سال کا لڑکا اپنے باپ کی شکل کو بھول جائے، خصوصا جب وہ براہ راست آ کر اپنے 7 سال کے بیٹے پر تشدد کر رہا ہو۔
اور یہ ویڈیو 2009 کی ہے اور اگر ڈاکٹر امجد افغانستان جا کر احمد پر تشدد کرتا تھا تو پھر صدیقی فیملی نے یہ الزام کھل کر آج تک ڈاکٹر امجد پر کیوں نہیں لگایا؟ کیوں صدیقی خاندان نے ڈاکٹر امجد کو پکڑ کر سپریم کورٹ کے حوالے نہیں کیا کہ عافیہ کیس کی سب سے بڑی کنجی اور افغانستان جا کر تشدد کرنے والا شخص تو انکے سامنے پاکستان میں موجود ہے؟ کیوں مس ریڈلی کو صرف امریکیوں کا تشدد یاد آتا رہا اور کیوں سامنے موجود تشدد کرنے والے ڈاکٹر امجد کے خلاف انکی طرف سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی؟

یہ ایک سال کا عرصہ کافی تھا کہ صدیقی فیملی یہ زہر احمد کی رگوں میں بھر دے کہ اپنی ماں کو بچانا ہے تو ڈاکٹر امجد پر الزام لگا دے کہ وہ افغانستان جا کر اس پر تشدد کرتا تھا۔ شرمناک حد تک زہریلی ہے یہ صدیقی فیملی۔

اور یوں تو صدیقی فیملی دور دور تک میڈیا کو احمد کے قریب نہیں پھٹنکنے دیتی، مگر جب پہلی مرتبہ باپ اپنے بیٹے سے سالوں کے بعد ملنے کے لیے آتا ہے تو یہی صدیقی فیملی پہلے سے کیمرہ مین ٹیموں کو بلا کر رکھتی ہے اور عین کیمرے کے سامنے جا کر مکالمہ ادا کیا جاتا ہے کہ یہ (ڈاکٹر امجد) وہی شخص ہے جو افغانستان میں اسے مارا کرتا تھا۔

ڈاکٹر امجد، آپ سے بہت بڑی غلطی ہوئی۔ جب احمد کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا تو آپ نے تو اچھے دل اور نیک نیتی کے ساتھ احمد کی کسٹڈی کا مسئلہ نہیں اٹھایا کیونکہ آپ نہیں چاہتے تھے کہ اس جھگڑے کی وجہ سے احمد کی پاکستان آمد میں کوئی تاخیر ہو۔ مگر آپ کو، اور شاید کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ صدیقی فیملی ایسی زہریلی ہے اور وہ آپ کی اولاد کے دل میں آپ کے خلاف ایسا زہر بھرے گی۔

سوال یہ ہے اگر ڈاکٹر امجد ایسا ہی جلاد شخص تھا جو کہ افغانستان جا کر اپنی اولاد پر تشدد کرنے سے بھی باز نہیں آیا، تو ایسے جلاد صفت شخص کو کون روک سکتا تھا کہ وہ بچوں کا قانونی وارث ہونے کے باوجود قانون کے برخلاف اپنی اولاد کو ایسے خاندان میں جانے دیتا جو انکی دشمنی سے بھرا ہوا تھا؟ اگر واقعی ڈاکٹر امجد ایسا قصائی تھا جو اپنی اولاد پر افغانستان جا کر تشدد کرنے سے نہیں چوکا تو پھر احمد کی آمد میں تھوڑی تاخیر سے اسکی صحت پر کیا فرق پڑتا؟

احمد کی آمد میں تاخیر نہ ہو جائے، اس لیے آپ کی کسٹڈی کے لیے کیس نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ڈاکٹر امجد رحم دل اور نیک باپ ہے، جو اپنی اولاد کی بھلائی کی خاطر اسے اپنے سے جدا کرنے پر تیار ہو گیا۔ مگر دوسری طرف صدیقی فیملی ہے جو نفرت اور مکاری اور زہر سے بھری ہوئی ہے اور اسی زہر کو وہ ڈاکٹر امجد کی اولاد کی رگوں میں منتقل کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر صدیقی خاندان کے لیے جو تھوڑی بہت ہمدردری تھی، وہ بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔
عافیہ صدیقی ان تمام سالوں میں کہاں تھی؟


صدیقی فیملی اور مس ریڈلی کی یہ کہانی تو بالکل جھوٹی ہے کہ عافیہ بگرام میں بطور قیدی نمبر 650 قید تھی۔ اس جھوٹ کی سب سے بڑی گواہی عافیہ کا جنوری 2008 میں اپنے ماموں کے پاس اسلام آباد میں نمودار ہونا ہے اور پھر افغانستان پہنچوانے کی ضد کرنا ہے یہ کہتے ہوئے کہ طالبان کی حفاظت میں وہ بالکل محفوظ ہو گی۔


عافیہ کے ان گمشدہ سالوں کا سب سے بڑا گواہ اسکا اپنا بیٹا احمد ہو سکتا تھا، مگر صدیقی فیملی کے اس ڈرامے کے باعث آج تک ڈاکٹر امجد ناکام ہیں کہ اپنے بچوں کی کسٹڈی حاصل کر سکیں۔ کوئی عدالت، کوئی پولیس، کوئی عوام، کوئی میڈیا اس مظلوم باپ کو انصاف دلانے کی بات نہیں کر رہا۔ افسوس کہ صدیقی فیملی اپنی چالوں میں کامیاب ہے کیونکہ جس دن احمد اپنے باپ کی کسٹڈی میں آ گیا، اُس دن عافیہ کے متعلق بھانڈا پھوٹ سکتا ہے۔ مثلا احمد جب گرفتار ہونے کے بعد افغان پولیس کے پاس تھا، تو اس نے افغان انٹیلیجنس آفیسر کو یہ بیایا تھا:۔


According to an intelligence official in the Afghan Ministry of the Interior, her son Ahmad, who was with her when she was arrested, said he and Siddiqui had worked in an office in Pakistan, collecting money for poor people.[16] He told Afghan investigators that on August 14, 2008, they had traveled by road from Quetta, Pakistan, to Afghanistan.[32].


link





یاد رکھئیے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے احمد اور مریم کو سختی سے میڈیا سے دور رکھا ہوا اور کسی میڈیا والے کو انکے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتی ہیں۔


ڈاکٹر امجد کہتے ہیں کہ انہوں نے عافیہ کو کراچی میں ٹریفک جام میں دیکھا ہے۔ اور دوسرے لوگ بھی ہیں جنہوں نے عافیہ اور بچوں کو کراچی میں صدیقی فیملی کے گھر بھی دیکھا ہے (لنک ، مزید دیکھئیے امت اخبار میں چھپنے والی ڈاکٹر امجد کی تفصیلی تحریر)


عافیہ نے اپنے ان گمشدہ سالوں کے دو تین ورژن بیان کیے ہیں، جن میں سے ایک احمد کے اس بیان سے ملتا ہے جو افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار نے بتایا ہے۔


Media reports Siddiqui having told the FBI that she worked at the Karachi Institute of Technology in 2005, was in Afghanistan in the winter of 2007; she stayed for a time during her disappearance in Quetta, Pakistan, and was sheltered by various people.[2][16][67]


......


Siddiqui has not explained clearly what happened to her two missing children.[2] She alternated between saying that the two youngest children were dead, and that they were with her sister Fowzia, according to a psychiatric exam.[29] She told one FBI agent that sometimes one has to take up a cause that is more important than one's children.[67] Khan said he believed that the missing children were in Karachi, either with or in contact with Siddiqui's family, and not in U.S. detention.[32][47][72] He said that they were seen in her sister's house in Karachi and in Islamabad on several occasions since their alleged disappearance in 2003.[32][47][73]


لنک




امریکی حکام بہت سختی سے تردید کرتے ہیں کہ عافیہ کو انہوں نے اغوا کیا اور ان گمشدہ سالوں میں عافیہ انکی قید میں تھی۔


عافیہ کا جنوری 2008 میں اپنے ماموں کے پاس اسلام آباد میں نمودار ہونا اور افغانستان میں طالبان کی حفاظت میں جانے کی ضد کرنا وہ حقیقت ہے جو صاف بتلا رہی ہے کہ عافیہ اغوا نہیں ہوئی تھی بلکہ خود اس نے اپنی روپوشی کے لیے یہ ڈرامہ کھیلا تھا۔


پھر اس بات کا عافیہ اور صدیقی فیملی کے پاس کوئی جواب نہیں کہ اچانک عافیہ پھر غزنی میں بمع اپنے بیٹے احمد کے کیسے نمودار ہو گئی؟ اور پھر اس نے اپنا نام صالحہ اور اپنے بیٹے کا غلط نام علی حسن کیوں بتلایا؟
کیا عافیہ اور امریکی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ امریکی ایجنسیوں کا پہلے سے پلان شدہ ڈرامہ تھا؟


[اگرچہ میرا موضوع عافیہ کی روپوشی تھی اور افغانستان میں عافیہ اور امریکہ کے درمیان جو ہوا، یہ میرے لیے ثانوی مسئلہ تھا۔ بہرحال جو کچھ میری سمجھ میں آیا ہے، وہ آپ کے سامنے پیش خدمت ہے]


صدیقی فیملی الزام لگاتی ہے کہ عافیہ کا غزنی میں ظاہر ہونا اور پھر امریکی فوجیوں سے فائرنگ کا تبادلہ پہلے سے پلان شدہ ڈرامہ تھا۔ مگر یہ ناممکنات میں سے دکھائی دے رہا ہے۔


افغانستان مین دو واقعات ہوئے۔


پہلا واقعہ یہ کہ عافیہ بمع احمد کے غزنی میں گورنر ہاؤس کے باہر مشتبہ حالت میں پائی گئی اور افغان پولیس نے آ کر اسے گرفتار کیا جسکا امریکی حکام سے تعلق نہیں۔ انہی افغان پولیس افسران کے مطابق عافیہ کے بیگ میں دھماکہ خیز کیمیکل، اردو اور انگلش میں لکھے گئے ڈاکومینٹز جن میں ڈرٹی بم، ایبولا اور ریڈیالوجیکل ایجنٹ بنانے کے فارمولے وغیرہ تھے۔



Siddiqui was approached by Ghazni Province police officers outside the Ghazni governor's compound on the evening of July 17, 2008 in the city of Ghazni. With two small bags at her side, crouching on the ground, she aroused the suspicion of a man who feared she might be concealing a bomb under the burqua that she was wearing.[3] A shopkeeper noticed a woman in a burqa drawing a map, which is suspicious in Afghanistan where women are generally illiterate.[16][20] She was accompanied by a teenage boy about 12, whom she reportedly claimed was an orphan she had adopted.[29] She said her name was Saliha, that she was from Multan in Pakistan, and that the boy's name was Ali Hassan.[3] Discovering that she did not speak either of Afghanistan's main dialects, Pashtu or Dari, the officers regarded her as suspicious.[20]


In a bag she was carrying, the police found that she had a number of documents written in Urdu and English describing the creation of explosives, chemical weapons, Ebola, dirty bombs, and radiological agents (which discussed mortality rates of certain of the weapons), and handwritten notes referring to a "mass casualty attack"



اسکے بعد یہ افغان پولیس آفیسرز عافیہ کو غزنی کے تھانے لے گئے جہاں اگلے دن 18 جولائی کو دو امریکی اہلکار تفتیش کے لیے آئے۔ عافیہ پردے کے پیچھے موجود تھی اور اسکو ہتھکڑی نہیں لگی ہوئی تھی، مگر امریکی اہلکاروں کو اسکا علم نہیں تھا کہ افغان پولیس نے اسے بغیر ہتھکڑی کے پردے کے پیچھے بٹھایا ہوا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے اپنی ایم فور رائفل پردے کے قریب رکھ دی، جسے عافیہ نے موقع پا کر اٹھا لیا، پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے حملہ کرنا چاہا، مگر افغان ترجمان نے اسکی رائفل کی نال پکڑ لی۔ عافیہ دو فائر کرنے میں کامیاب ہوئی مگر اس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسی دوران میں ایک امریکی اہلکار نے پسٹل سے عافیہ پر دو فائر کیے اور افغان ترجمان اس دوران میں عافیہ سے رائفل چھیننے میں کامیاب ہو گیا۔ (لنک)


اب آتے ہیں عافیہ کے ورژن کی طرف، اور عافیہ کا ورژن اگرچہ کہ مختلف ہے، مگر اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ فائرنگ کا یہ ڈرامہ کسی صورت بھی امریکی ایجنسیوں کی طرف سے پہلے سے پلان کردہ نہیں تھا۔


عافیہ کہتی ہیں کہ وہ پردے کے پیچھے سے صرف کھڑی ہوئیں تاکہ پردے کے پار دیکھ سکے، اس پر امریکی اہلکار نے کہا کہ عافیہ آزاد ہے اور انہیں لگا کہ عافیہ خود کش حملہ کرنے والی ہے اور اسی ڈر سے انہوں نے عافیہ پر فائر کر دیے۔ عافیہ آگے مزید کہتی ہیں کہ بے ہوش ہوتے ہوئے انہوں نے سنا کہ امریکی اہلکار کہہ رہے تھے کہ ان (سے غلطی ہو گئی اور ان) کی جاب اب گئی۔ (لنک)


عافیہ کے اپنے اس بیان سے بھی یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ صدیقی فیملی کے الزام کے برعکس ہرگز امریکی ایجنسیوں کی طرف سے پہلے سے پلان شدہ نہیں تھا۔
اعتراض کہ ایم فور رائفل پر عافیہ کی انگلیوں کے نشانات نہیں تھے


عافیہ کی وکیل نے اعتراض کیا کہ ایم فور رائفل پر عافیہ کی انگلیوں کے نشان نہیں تھے۔


جبکہ پروسیکوشن کی جانب سے یہ جواب دیا گیا کہ:


it was not unusual to fail to get fingerprints off a gun. "This is a crime that was committed in a war zone, a chaotic and uncontrolled environment 6,000 miles away from here


لنک



آخر میں فیصلہ ہوا افغان ترجمان احمد گل اور دیگر امریکی افسران کی گواہی پر جنہوں نے متفقہ طور پر عافیہ کے خلاف گواہی دی۔ اب انکی یہ گواہی درست تھی یا غلط، یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، مگر امریکی عدالت کے لیے یہ ثبوت کافی تھا کہ وہ عافیہ کے خلاف فیصلہ سناتی۔ بہرحال عافیہ نے عدالت میں ایک اور بار اپنا بیان بدلا اور اس دفعہ عافیہ کہہ رہی ہے کہ وہ پردے کے پیچھے سے جھانک نہیں رہی تھی بلکہ وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ (لنک)
عافیہ کے خلاف القاعدہ سے تعلقات کا کیس کیوں نہیں بنایا گیا


جہاں تک مجھے تمام واقعات پڑھنے کے بعد سمجھ لگ سکی ہے، تو اسکی وجوہات یہ ہیں:۔
  1. عافیہ اگرچہ خالد شیخ گروپ سے رابطے میں تھی، مگر براہ راست اسکی ممبر نہیں تھی اور امریکیوں کے پاس اسکے کسی واردات میں براہ راست ملوث ہونے کے کافی ثبوت نہیں تھے۔
  2. عافیہ پر وہ ایک یہ الزام لگا سکتے تھے کہ عافیہ نے ماجد خان کو غلط طور پر اپنا شوہر ثابت کرتے ہوئے پوسٹ آفس باکس حاصل کیا ہے۔ مگر اس میں بھی خالد شیخ اور عذیر پراچہ کے بیانات آڑے آ رہے تھے۔ ان دونوں نے اپنے بیانات میں یہ بتلایا تھا کہ اگرچہ کہ ماجد خان غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھا، مگر اسکا القاعدہ یا انکی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اور عمار البلوچی نے اپنی بیوی سے بطور شوہر اس غیر قانونی کام کرنے کی درخواست کی تھی اور یہ دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔
  3. زیادہ سے زیادہ عافیہ پر یہ کیس ہو سکتا تھا کہ وہ غزنی میں بم بنانے والے کاغذات کے ساتھ پکڑی گئی ہے جس میں خطرناک کیمیکلز بھی شامل ہیں۔ مگر اس بنیاد پر کیس چلتا تو وہ افغان سرزمین پر چلتا اور افغان قانون کے مطابق چلتا جس میں یہ ثابت کرنا مشکل ہوتا کہ عافیہ خود کش حملہ کرنے آئی تھی۔


چنانچہ امریکیوں کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ان الزامات کی بنیاد پر عافیہ پر دہشتگردی کا کوئی الزام ثابت کر پاتے اور انہیں عافیہ کو جلد یا بدیر چھوڑنا پڑتا۔ ہو سکتا ہے کہ امریکہ کے پاس عافیہ کے خلاف اور بھی کچھ ثبوت ہوں، مگر بہرحال جو چیزیں میرے سامنے آ سکی ہیں، اگر امریکیوں کے پاس عافیہ کے خلاف صرف یہی ثبوت ہیں تو پھر وہ عافیہ کو کامیابی کے ساتھ یا آسانی کے ساتھ دہشتگرد ثابت نہیں کر پاتے۔


امریکیوں کی طرف سے اسکی کوئی وضاحت نہیں آئی ہے کہ انہوں نے عافیہ پر القاعدہ کے حوالے سے دہشتگردی کے مقدمات کیوں نہیں درج کیے۔ مگر بروس ہوف مین کہتے ہیں:۔



Explaining why the U.S. may have chosen to charge her as they did, rather than for her alleged terrorism, Bruce Hoffman, professor of security studies at Georgetown University, said the decision turned what might have been a potentially complex terrorism matter into a more straightforward case:
"There’s no intelligence data that needs to be introduced, no sources and methods that need to be risked. It’s a good old-fashioned crime; it’s the equivalent of a 1920s gangster with a tommy gun."[91]


لنک



نتیجہ


ہر کسی کو تحقیق کر کے آخری نتیجہ خود اخذ کرنا ہے۔ میرے مطابق:
  1. عافیہ نے خود اپنی روپوشی کا ڈرامہ کھیلا۔ اگر عافیہ کے اوپر براہ راست دہشتگردی کے کسی واقعے میں ملوث ہونے کا الزام نہ بھی ہو، مگر بہرحال اسکے خالد شیخ گروپ سے تعلقات بالکل ثابت ہیں۔ خالد شیخ کے بھانجے عمار البلوچی سے شادی کے بعد عافیہ امریکہ کی نظر میں اور مشتبہ ہو گئی۔ اور پھر ماجد خان کو غلط طور پر اپنا شوہر بتلاتے ہوئے پوسٹ آفس باکس حاصل کر کے عافیہ نے امریکہ میں خود کو مجرم بنا دیا اور انتہائی مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ اور اسی گھبراہٹ میں اس نے روپوشی کو بہترین راستہ جانا۔
  2. عافیہ کی روپوشی اسکا اپنا ڈرامہ تھی، اسکا سب سے بڑا ثبوت عافیہ کا جنوری 2008 میں اسلام آباد میں اپنے ماموں کے گھر نمودار ہونا ہے، اور پھر اپنے ماموں سے ضد کرنا کہ اُسے افغانستان طالبان کی پناہ میں بھیجنے کی ضد کرنا ہے۔ اسکے بعد عافیہ پھر اچانک غزنی میں اپنے بیٹے احمد کے ہمراہ برآمد ہو جاتی ہے اور اسکا اس نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے۔
  3. صدیقی فیملی نے ڈاکٹر امجد پر بہت ظلم کیا ہے اور انکے بچوں کو زبردستی اپنی کسٹڈی میں لیکر وہ انکی رگوں میں ڈاکٹر امجد کے خلاف زہر بھر رہے ہیں۔ پتا نہیں پاکستانی عدالت کب ڈاکٹر امجد کو انصاف دلائیں گی اور لوگوں کو ہوش آئے گا کہ ڈاکٹر امجد پر ظلم ہو رہا ہے۔
  4. اور سب سے بڑا نتیجہ:
    میری پاکستانی قوم بہت جذباتی ہے۔ اور جذبات میں ایسی اندھی ہو جاتی ہے کہ اسے سامنے کی باتیں تک نظر آنا بند ہو جاتی ہیں۔ اور میڈیا میں آنے والے دانشوران س لیکر اخبارات میں کالم لکھنے والے دانشوران تک اس جذباتیت میں سب سے آگے ہیں اور آنکھیں بند کر کے انہوں نے کڑوڑ ہا صفحات قیدی نمبر 650 پر کالے کر دیے مگر سامنے کی بات نہیں سمجھ سکے کہ عافیہ کسی صورت قیدی نمبر 650 ہو ہی نہیں سکتی تھی۔
 
Last edited by a moderator:
.

How ridiculously written article it was. All the emphesis went on rediculizing that afia is not Prisoner No. 650. Writer forgot to realize what he is trying to "Defend" is point, d, e and f. What about a,b and c. WHY DID Paksitani Govermnet let Americans to abduct a Pakistani Girl from its own Territory???

DEVIL Lies in Details and this is where you are tyring to get the devil out. Good attempt to sabotage reality but doesn't help. Fact remains that Government of Musharaf and Musharaf in person lied about her and distorted facts.
 
.
پہلا واقعہ یہ کہ عافیہ بمع احمد کے غزنی میں گورنر ہاؤس کے باہر مشتبہ حالت میں پائی گئی اور افغان پولیس نے آ کر اسے گرفتار کیا جسکا امریکی حکام سے تعلق نہیں۔ انہی افغان پولیس افسران کے مطابق عافیہ کے بیگ میں دھماکہ خیز کیمیکل، اردو اور انگلش میں لکھے گئے ڈاکومینٹز جن میں ڈرٹی بم، ایبولا اور ریڈیالوجیکل ایجنٹ بنانے کے فارمولے وغیرہ تھے۔

Have a look at sanity and practicality of this section. A women was carrying Explosives and all the good manuals which were to be used for making the bomb and she was Outside Governer's House. HAHAH.. Pretty Lousy I must say.
 
.
، اسکا سب سے بڑا ثبوت عافیہ کا جنوری 2008 میں اسلام آباد میں اپنے ماموں کے گھر نمودار ہونا ہے، اور پھر اپنے ماموں سے ضد کرنا کہ اُسے افغانستان طالبان کی پناہ میں بھیجنے کی ضد کرنا ہے۔ اسکے بعد عافیہ پھر اچانک غزنی میں اپنے بیٹے احمد کے ہمراہ برآمد ہو جاتی ہے اور اسکا اس نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے۔

Muhammad Mian Somro acknowledged her mother that Afia was with Americans and was taken to America within few days of her abduction.

Now testament of her mother is more creditable than an unknown writer who is writing with an objective in mind. He failed here again.
 
.
a wrong comparison, you shouldnt even have listed those national names of pakistan together with Afia's name. Baitullah Mehsud was also a pakistani citizen, so he also had this comonalty with Jinah, i cant understand that logic.

Wrong Analogy myfriend. Baitullah Mehsood is leader of a terrorist clan where Afia is not. Baitullah Mehsood has been openly and provenly fighting against Paksitan or our forces while Afia did not. Baitullah Mehsood has an agenda, a set of demands for which he is fighting while we dont' know if Afia was indeed guilty.

Come again with better aruments if you do.

For comparing Afia, Allama Iqbal or somebody of similar stature, If you fail to see the connection they have, I cannot convince you by explicitly telling that.
 
.
Reading some of the arguments here explains why Pakistan is in so much trouble today. Argue in favour or against but PLEASE don't not put Dr. Afia in the same league as Allama Iqbal!!

I have a question for the ghairat brigade of Pakistan - Why are they not talking about the r*pe and injustice of women prisioners in Pakistan?

It seems that their are no rapes etc happening in Pakistani prisons and there are no such places like Hera Mandi and Napier Rd therefore we are jumping up and down like clowns in support of Dr. Afia.

This is all political road show at the expense of a poor woman and her innocent kids. May Allah save us from munafiqat.
 
.
Back
Top Bottom