Maarkhoor
ELITE MEMBER
- Joined
- Aug 24, 2015
- Messages
- 17,051
- Reaction score
- 36
- Country
- Location
لاہور میں 5 من مردہ مینڈک پکڑے جانے کا عجیب واقعہ، دو ملزمان گرفتار
اہور پولیس نے راوی پل سے گزرنے والے ایک رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، مینڈک کہاں اور کیوں لے جائے جارہے تھے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگایا ہوا تھا جنہوں نے گزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے، ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے اس کا فرار ناکام بناتے ہوئے اسے دھرلیا۔
اہلکاروں نے رکشا کی تلاشی لی تو اس میں پانچ من کے قریب مردہ مینڈک نکلے جب کہ رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی طرف لے جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس دھندے سے وابستہ ہیں، مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی؟ اس بات کی تفتیش جاری ہے جس کے لیے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ساتھ ہی محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔
https://www.express.pk/story/1816728/1/