Leader
ELITE MEMBER
- Joined
- Sep 7, 2010
- Messages
- 29,159
- Reaction score
- 9
- Country
- Location
صوبائی وزیر کھیل محمود خان کاعمران خان کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت
صوبہ خیبر پختو نخواکے وزیر کھیل ،سیاحت ،میوزیم و آثار قدیمہ اور اُمور نوجوانان محمود خان نے محکمہ سپورٹس کے حکام پر زور دیا ہے۔ کہ وہ عمران خان کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجبکہ اجلاس میں خیبر پختو نخوا کے سیکرٹری برائے سیاحت و کھیل ،ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے علاوہ متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں متعلقہ پروگرام پر تفصیلی غور وخوض ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 28جنوری 2014سے عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں نامور کرکٹرز کی نگرانی میں ڈویژنل کی سطح پر انڈر 17کھلاڑیوں کے ٹرائلزمنعقد کئے جائیں گے ۔ بعد میں ان کے لیگ سسٹم ٹورنمنٹ منعقد کیا جائے گا اس کے بعد صوبے کی ٹیم خالصتاً میرٹ پر منتخب ہو کر اسے نامور کھلاڑی تربیت دیں گے ۔ صوبائی وزیر محمود خان نے عمران کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اسے جلد از جلد شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر کھیل محمود خان کاعمران خان کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت | Directorate of Information and Public Relations, Khyber Pakhtunkhwa